السلام علیکم ! میں نے شدید غصے کی حالت میں واٹس ایپ پر اپنی بیوی کو طلاق طلاق طلاق بولا ، لیکن میں اب رجوع کر نا چاہتا ہوں تو کیا میں رجوع کر سکتا ہوں ؟
سائل نے جب تین بار طلاق کے الفاظ واٹس ایپ پر بیوی کو بول دیے ہیں تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے،اب رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا،جبکہ عورت عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے۔
حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا
یونیکوڈ حلالہ اور طلاق مغلظہ 0