ملازمت

کسی سرکاری ملازم کا دوسرے بندے کو کچھ معاوضہ دے کراپنے جگہ حاضری لگوانے کا حکم؟

فتوی نمبر :
6388
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

کسی سرکاری ملازم کا دوسرے بندے کو کچھ معاوضہ دے کراپنے جگہ حاضری لگوانے کا حکم؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! اُمید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے ، ایک دینی مسئلہ پر راہ نمائی مطلوب ہے ؟ سوال یہ ہے کہ اگر کوئی سرکاری ملازم اپنے فرائض خود انجام نہ دے رہا ہوبلکہ اپنے جگہ پر کسی دوسرے شخص کو تنخواہ میں سے کچھ رقم دیا کرے اور اُس سے اپنا کام کرائے، بوجہ یہ کہ اُس کو ان فرائض کے ادئیگی میں کوئی شرم محسوس ہو رہی ہو یا اس نے انہی اوقات میں کوئی دوسرا کار و بار شروع کر دیا ہو اور کوئی ظاہری شرعی عذر نہ ہو کہ سربراہ ادارہ اس کے ساتھ ہمدردی کریں، تو کیا ایسے سرکاری ملازم کا تنخواہ حلال ہےیا حرام ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بلا عذر شرعی اور مجاز افسران کی اجازت کے بغیر کسی ملازم کا دوسرے شخص کو ملازمت پر بھیج کر یا کسی دوسرے کے ذریعے حاضری لگوا کر تنخواہ وصول کرنا انتہائی درجہ بددیانتی اور دھوکہ بازی ہے، جس کی وجہ سے وہ بہت سخت گناہ گار ہورہا ہے جبکہ کام کیے بغیر تنخواہ وصول کرنا بھی جائز نہیں، اس سے احتراز اور جتنی تنخواہ کام کیے بغیر وصول کی ہے اُسے واپس لوٹانا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي الفقه الإسلامي وأدلته: فالأجير الخاص أو أجير الوَحَد: هو الذي يعمل لشخص واحد مدة معلومة. وحكمه: أنه لا يجوز له العمل لغير مستأجره. (5/ 494)
و في ه ايضاً : فالأجير الخاص ( وهو الذي يستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة، وإن لم يعمل) اھ (5/ 496)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قمر علی ظہور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 6388کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات