اسلام میں ایئر ہوسٹس کی نوکری اور تنخواہ حرام یا حلال ہے؟
ائیرہوسٹس کی ملازمت کےدوران اگر شرعی پردے اور مسافتِ شرعیہ کےبقدرسفر کے دوران شوہر یا محرم کی موجودگی کا انتظام نہ ہو , جیسا کہ عام طور پر ہوتاہے ، تو ایسی صورت میں خواتین کے لئے ائیر ہوسٹس کی ملازمت اختیار کرنا شرعاًجائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے ۔
قال اللہ تعالیٰ : {وَ قَرْنَ فِي بُيُوتِكُنَّ وَ لَا تَبَرَّجْنَ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الْأُولَى}[سورہ أحزاب : آیت: 33]
و فی صحیح البخاری : عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ، يَقُولُ : لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ ، وَ لَا تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلَّا وَ مَعَهَا مَحْرَمٌ۔(رقم: 3006)۔
و فی بحوث فی قضایا فقہیۃ المعاصرۃ : فان الشریعۃ لم تاذن للمراٰۃ بالخروج من دارھا الا لحاجۃ ملحۃ ، و قد التزمت اباھا او زوجھا بان یکفل لھا جمیع حاجاتھا المالیۃ، فلیس لھا ان تسافر بغیر محرم لمثل ھذہ الحوائج۔(337/1)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0