کیا کوئی ایسا عمل جس سے انسان کی جان کو خطرہ ہوں جیسا کے کوہ پیمائی ، (2-hiking K ) کیا ایسا عمل آپ کے ایمان کو زائل کر سکتا ہے ؟ کیا ایسا عمل گناہ کے زمرے میں آتا ہے ؟
واضح ہو کہ اگر کسی جائز کام کے کرنے میں جان جانے کا یا کسی عضو وغیرہ کے ضائع ہونے کا یقین یا غالب گمان ہو تو ایسا عمل بلا ضرورتِ شرعیہ جائز نہیں، بلکہ یہ خود کشی کے زمرہ میں آئے گا جو کہ بہت بڑا گناہ ہے ، لہذا اگر (hiking) میں اس طرح کا خطرہ یقینی ہو تو یہ بھی شرعاً ناجائز ہے جس سے بہر صورت احتراز لازم ہے۔
و في صحيح مسلم: عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قتل نفسه بحديدة فحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا، ومن شرب سما فقتل نفسه فهو يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا، ومن تردى من جبل فقتل نفسه فهو يتردى في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا» اھ (1/ 103)