میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں ایم اے ایجوکیشن کا سٹوڈنٹ ہوں،یونیورسٹی والوں کی طرف سے ایک مضمون Population Education کے دو کورسز کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ یہ کورس فیملی پلاننگ کورس جیسا کورس ہے۔ این جی اوز کی وجہ سے یونیورسٹی والوں کی طرف سے لازمی کیا گیا ہے ۔ کیا بطور مسلمان ہم ایسے کورس کا مطالعہ کر سکتے ہیں؟
سائل کے لیے معلومات کی غرض سے مذکور مضمون کے مطالعہ میں تو شرعاً کوئی حرج نہیں، تاہم انتظامیہ کی طرف سے بلاوجہ ایسے کورسز کو نصاب کا لازمی حصہ قرار دینا کہ جن سے طلباء وطالبات کے اسلامی اقدار کے متاثر ہونے کا قومی اندیشہ ہو ، قطعاً مناسب نہیں، جس سے یونیورسٹی انتظامیہ کو احتر از لازم ہے۔
كما في الفقه الإسلامي وأدلته: إذ من المبادئ الشرعية أو الأصولية: مبدأ سد الذرائع إلى الحرام، فكل ما أدى إلى الحرام أو كان وسيلة إليه، فهو حرام محظور شرعاً. (5/ 419) والله اعلم بالصواب