حلالہ اور طلاق مغلظہ

لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی کو دو طلاق پہلے اور ایک طلاق بیوی کے رشتہ داروں کے سامنے دینے کا حکم

فتوی نمبر :
66662
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی کو دو طلاق پہلے اور ایک طلاق بیوی کے رشتہ داروں کے سامنے دینے کا حکم

مجھے راہ نمائی چاہیئے کہ ہم دونوں میاں بیوی میں بے انتہاء اختلاف چل رہا تھا، 27 مئی 2023 کو ہمارے بیچ جھگڑا ہوا، میں نے نیند کی میڈیسن لی ہوئی تھی، اسی جھگڑے میں، میں نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، اس نے فون کر کے گھر والوں کو بلالیا، جب گھر والے آئے تو ان کو میری بیوی نے بتایا کہ میں نے تین طلاق دے دی ہیں، مجھے کنفرم نہیں تھا کہ تین طلاقیں دی ہیں یا دو، جب گھر والے آئے تو انہوں نے مجھے روکا کہ اگر آپ نے دو دی ہیں تو بس اب نہیں ہوئی ہے طلاق، پھر میری سب کے سامنے بیوی سے دوبارہ بحث شروع ہو گئی، تو میں نے گھر والوں کے سامنے کہا کہ "تو پھر میں تیسری دیتا ہوں، میں نے اسے آزاد کیا ، اس پر گھر والوں نے مجھے تھپڑ مارا، اور سامنے سے ہٹا دیا بیوی کے ، تو کیا میری طلاق ہو گئی یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے یہ نہیں لکھا کہ اس نے لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو کن الفاظ سے طلاق دی ، تاہم اگر اس نے صریح الفاظ کے ساتھ طلاق دی ہو ( مثلا ًمیں تجھے طلاق دیتا ہوں وغیرہ) تو سائل کے بقول جب اس نے پہلی دفعہ دو یا تین مرتبہ طلاق کے الفاظ کہے تو ایسی صورت میں چونکہ دو طلاقوں کا وقوع تو یقینی تھا، اس لیے پہلی دفعہ کے الفاظ سے سائل کی بیوی پر دور جعی طلاقیں واقع ہو چکی تھیں، اور مزید سائل کے پاس فقط ایک طلاق کا اختیار تھا، لیکن اس کے بعد دوبارہ بحث شروع ہونے پر جب سائل نے اپنی بیوی کے متعلق یہ کہا کہ ''تو پھر میں تیسری دیتا ہوں، میں نے اسے آزاد کیا " تو اس سے بقیہ ایک طلاق بھی واقع ہو کر مجموعی طور پر تین طلاقوں کے ذریعے حرمتِ مغلَّظہ ثابت ہو چکی، اب رجوع نہیں ہو سکتا، اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہو سکتا، جبکہ عورت ایام عدت کے بعد دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی شرعاً آزاد ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

لما في القرآن الكريم: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ } [البقرة: 230]
و في الفقه الإسلامي وأدلته: يقع الطلاق باللفظ الصريح بدون حاجة إلى نية أو دلالة حال، فلو قال الرجل لزوجته: أنت طالق، وقع الطلاق، ولا يلتفت لادعائه أنه لا يريد الطلاق. (9/ 358)
و في بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع: وأما الذي يرجع إلى العدد فهو إيقاع الثلاث أو الثنتين في طهر واحد لا جماع فيه سواء كان على الجمع بأن أوقع الثلاث جملة واحدة أو على التفاريق واحدا بعد واحد بعد أن كان الكل في طهر واحد وهذا قول أصحابنا اھ (3/ 94)
و في الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار): فإن سرحتك كناية لكنه في عرف الفرس غلب استعماله في الصريح فإذا قال " رهاكردم " أي سرحتك يقع به الرجعي مع أن أصله كناية أيضا اھ (3/ 299)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66662کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک یا دو طلاقوں کے بعد تین طلاق کا اقرار کرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات