ترجمہ:السلام علیکم !میرا سوال آغا خان کی تعلیم سے متعلق ہے،آغا خان یونیورسٹی کے ذریعے کچھ نوکریوں کی پیشکشیں آئی ہیں،جہاں ہمیں تربیت دیکر حکومتی سکول میں بھیجا جائیگا بطورِ استاد، تو کیا یہ ملازمت کرنا جائز ہے؟
واضح ہو کہ آغا خان یونیورسٹی میں اگرخالص عصری تعلیم دی جاتی ہو ، اس میں مخالفِِ اسلام کسی عقیدہ وغیرہ کی تعلیم نہ دی جاتی ہو تو آغا خان یونیورسٹی میں عصری تعلیم حاصل کرنا اور اس تعلیم کے بعد کسی سرکاری سکول وغیرہ میں نوکری کرنا درست ہے۔