میں ایک سرکاری ملازم ہوں بطور استاد ڈیوٹی انجام دے رہا ہوں , اچھی کارکردگی ہے،لیکن حالات اور حکومت کا رویہ آجکل ملازمین سے اچھا نہیں، عزت بھی نہیں تو میں پنشن لینا چاہتا ہوں لیکن سارے راستے بند ہیں , ایک راستہ میڈیکل کا ہے اگر میں میڈیکل پہ جاؤں تو کچھ رقم کے ساتھ ساتھ ایک بچے کو دوبارہ نوکری بھی مل سکتی ہے , اس بارے میں راہنمائی فرمائیں, بڑی مہربانی ہوگی۔
سائل اگر اس ملازمت کو مزید جاری نہ رکھنا چاہتا ہو تو اسے چاہیۓ کہ باضابطہ درخواست دے کر ضابطہ کی کاروائی مکمل کرنے کے بعد حکومت سے ریٹائرمنٹ اور پنشن وصول کرے ،تاہم اگر مقررہ وقت سے پہلے قانونی طور پر ریٹائرمنٹ کی اجازت نہ ہو تو اس صورت میں ریٹائرمنٹ کے لئے سوال میں مذکور "میڈیکل پر جانے" سے مراد اگر یہ ہو کہ سائل میڈیکل رپورٹ کے ذریعے جھوٹ اور دھوکہ دہی سے خود کو بیمار اور مذکور ملازمت کی سر انجام دہی سے معذور ظاہر کر کے اپنی جگہ اپنے بچے کی تقرری کروادے , تو یہ فعل جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز نہیں،جس سے اجتناب لازم ہے۔
کما فی مسند أحمد مخرجا : حدثنا وكيع قال : سمعت الأعمش قال : حدثت عن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : «يطبع المؤمن على الخلال كلها إلا الخيانة و الكذب» (36/ 504)-
و فی صحيح البخاري : عن عبد الله بن عمرو أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " أربع من كن فيه كان منافقا خالصا ، و من كانت فيه خصلة منهن كانت فيه خصلة من النفاق حتى يدعها . إذا اؤتمن خان ، و إذا حدث كذب ، و إذا عاهد غدر ، و إذا خاصم فجر "(1/ 16)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0