صدقہ خیرات ضروری ہے؟ کہ بندہ دولاکھ روپے صدقہ خیرات کرے یا اپنے ایسے سگے بھائی کی مدد ضروری ہے، جو قرض لیکر زندگی گزاررہاہو اور پریشان حال ہو؟
واضح ہو کہ کسی بھی ضرورت مندرشتہ دارکی بلاعوض مالی مددکرنا بھی صدقہ اورخیرات کے زمرے میں آتاہے، اور عام لوگوں پر صدقہ کرنےکے بجائے اپنے ضرورت مندسگے بھائی یاکسی بھی خونی رشتہ دارکے ساتھ تعاون کرنے پر دوہر ا(ڈبل)اجرملتا ہے، اس لۓ صدقہ اور خیرات کرتےوقت اپنے رشتہ داروں کو مقدم رکھنا چاہیۓ، تاہم اگر رشتہ داروں میں کوئی ضرورت مند نہ ہو تو اس کے بعد پڑوسیوں اور عام لوگوں دیاجاسکتاہے۔
کما فی مشکا ۃ المصابیح:"وعن سلمان بن عامر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " الصدقة على المسكين صدقة وهي على ذي الرحم ثنتان: صدقة وصلة ". رواه أحمد والترمذي والنسائي وابن ماجه والدارمي".(کتاب الآداب،باب افضل الصدقۃ،ج:1ص:604،ط:المکتب الاسلامی)۔
وفی الدرالمختار:"وقيد بالولاد لجوازه لبقية الأقارب كالإخوة والأعمام والأخوال الفقراء بل هم أولى؛ لأنه صلة وصدقة".(کتاب الزکوۃ ،باب مصرف الزکوۃ،ج:2،ص:346، ط:سعید)۔