کینڈا میں ہر چیز کیلئے انشورنس ضروری ہے ،مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس گاڑی ہے توگاڑی کی انشورنس ،اگر آپ کے پاس گھر یا کرایہ پر اپاٹمنٹ ہو یا آپ کا ذاتی اپاٹمنٹ ہو تب بھی انشورنس ،اگر آپ کوئی کاروبار شروع کرو تو اس کی انشورنس ، میرا سوال یہ ہے کہ ہماری اس قسم کی کمپنی میں ملازمت ہو ، تو تنخواہ جائز ہوگی یا حرام ؟ میں لائف انشورنس کے بارے میں بات نہیں کر رہا ،صرف پراپرٹی اور عام انشورنس کی کمپنی میں ملازمت کا پوچھ رہا ہوں ،براہِ مہربانی رہنمائی کریں کہ کیا ہم اس قسم کی کمپنی میں ایڈجسٹر یا انڈر رائٹر کے طور پر کام کرسکتے ہیں یا نہیں ؟
نوٹ :ایڈجسٹر وہ ہوتا ہے جو حادثات کی تفتیش کرکے انشورنس کمپنی کے ذمہ واجب ضمان و خرچہ کی تعیین کرکے رپوٹ مرتب کرے ،(یعنی وہ نقصان آسمانی آفت ، یا خارجی وجہ سے ،یا اپنی تعدی سے ہوا) جبکہ انڈر را ئٹر وہ شخص ہوتا ہے جو رقم کےعوض صارف کے ضمان و رسک کو انشورنس کمپنی کی جانب سے قبول کرکے اس معاہدہ کو تحریری شکل میں لائے۔
واضح ہوکہ انشورنس خواہ زندگی سے متعلق ہو ( لائف انشورنس ) یا دیگر اشیا ء سے متعلق (جنرل انشورنس ) , اس میں چونکہ ربا ،قمار اور غرر جیسے شرعی قباحتیں پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے شرعاً ممنوع ہے ،البتہ جن ممالک میں انشورنس کرانا قانونی طورپر لازم ہو تو بامرِ مجبوری اس کی گنجائش دی جاتی ہے ،تاہم کسی مسلمان کیلئے انشورنس کمپنی میں کوئی ایسی ملازمت اختیار کرنا جس کا تعلق براہ راست سودی معاملات اور غیر شرعی امور کی انجام دہی سے ہو شرعاً جائز نہیں ،لہذا سائل کیلئے انشورنس کمپنی میں مذکور ملازمتیں اختیار کرنے کے بجائے کوئی اور ذریعۂ آمدنی تلاش کرنا چاہیئے ۔
فی صحیح المسلم : عن جابر قال لعن رسول اللہ ﷺ اٰکل الربا و موکلہ و کاتبہ و شاھدہ و قال ھم سواء اھ(2/27)-
و فی تکملۃ فتح الملھم : قولہ "و کاتبہ " لان کتابۃالربا اعانۃ علیہ و من ھنا ظھر ان التوظف فی البنوک الربویۃ لایجوز فان کان عمل الموظف فی البنک مایعین علی الربا کالکتابۃ او الحساب فذالک حرام لوجھین : الاول : اعانۃ علی المعصیۃ و الثانی : اخذالاجرۃ من المال الحرام فان معظم دخل البنوک حرام مستجلب بالربا و اما اذا کان العمل لاعلاقۃ لہ بالربا فانہ حرام للوجہ الثانی فحسب فاذا وجد بنک معظم دخلہ حلال جاز فیہ التوظف للنوع الثانی من الاعمال اھ (1/619)-
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0