نام کا معنی

"کیسہ "نام رکھنا

فتوی نمبر :
68274
| تاریخ :
2023-10-05
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام کا معنی

"کیسہ "نام رکھنا

السلام علیکم
میری بیٹی کا نام جویریہ ہے ,کچھ وجوہات کی بنا پر میں نام تبدیل کرنا چاہتی ہوں اور بیٹی کے نام کے ساتھ ماں کا نام لگانا چاہتی ہوں ,براے کرم اصلاح کر دیں -
اس نام کا مطلب اور مفہوم بتا دیں ,کیا میں یہ نام رکھ سکتی ہوں
نام۔کیسہ
Kayysia

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

کیسہ (کاف پر زبر اور یاء پر تشدید کےساتھ زیر اور سین پر زبر )کے معنی "دانا ،عقل مند اور ذہین"کے آتے ہیں،لہذا یہ نام رکھنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں،البتہ سائلہ کی بیٹی کا مذکور نام "جویریہ"ازواجِ مطھرات کے ناموں میں سے ہے،اگر کوئی واقعی عذر نہ ہو تو نام تبدیل کرنے سے احتراز چاہیئے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68274کی تصدیق کریں
0     2056
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات