حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاقوں کو ایک کہنے کی مفصل تردید

فتوی نمبر :
68593
| تاریخ :
2023-10-17
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاقوں کو ایک کہنے کی مفصل تردید

کیا تین طلاق ایک شمار ہوتی ہیں یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک مجلس کی تین طلاقیں خواہ ایک جملہ سے دی ہوں , جیسے "تجھے تین طلاق ہیں " یا علیحدہ علیحدہ جملوں سے دی ہوں جیسے "تمہیں طلاق دیتا ہوں ،تمہیں طلاق دیتا ہوں، تمہیں طلاق دیتا ہوں" بہر صورت اس سے قرآن و سنت کی روشنی میں تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں، اس پر حضراتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعینِ عظام رحمہم اللہ کا اتفاق ہے , اور امت کے چاروں ائمہ (امامِ اعظم،امامِ مالک، امامِ شافعی ، امامِ احمد بن حنبل) رحمہم اللہ کا بھی یہی مسلک ہے، لہذا ایک مجلس میں دی ہوئی تین طلاقوں کو ایک قرار دینا درست نہیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی التنزیل العزیز : فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُا۔الآیہ (البقرہ :230) ۔
و في صحيح البخارى : عن عائشة ، أن رجلا طلق امرأته ثلاثا ، فتزوجت فطلق ، فسئل النبي صلى الله عليه و سلم : أتحل للأول ؟ قال : لا، حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الأول۔الحدیث (ج:2/ص:791)۔
و فیہ ایضاً : و قال الليث : حدثني نافع ، قال : كان ابن عمر ، إذا سئل عمن طلق ثلاثا ، قال : «لو طلقت مرة أو مرتين ، فإن النبي صلى الله عليه و سلم أمرني بهذا ، فإن طلقتها ثلاثا حرمت حتى تنكح زوجا غيرك۔الحدیث (2/792)۔
و فى سنن الكبرىٰ للبیھقی : عن سويد بن غفلة قال : كانت عائشة الخثعمية عند الحسن بن علي رضي الله عنه ، فلما قتل علي رضي الله عنه قالت : لتهنئك الخلافة ، قال: بقتل علي تظهرين الشماتة اذهبي فأنت طالق ، يعني ثلاثا قال: فتلفعت بثيابها و قعدت حتى قضت عدتها فبعث إليها ببقية بقيت لها من صداقها و عشرة آلاف صدقة ، فلما جاءها الرسول قالت : متاع قليل من حبيب مفارق ،فلما بلغه قولها بكى ثم قال : لولا أني سمعت جدي أو حدثني أبي أنه سمع جدي يقول : " أيما رجل طلق امرأته ثلاثا عند الأقراء أو ثلاثا مبهمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره " لراجعتها "۔اھ (7/549)۔
وفی الفتاویٰ الھندیہ: و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرة و ثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نکاحا صحيحا و يدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها ، كذا في الهداية۔اھ (1/473)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68593کی تصدیق کریں
0     635
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات