اجرت و کرایہ داری

آنلائن اسٹوڈنٹ مہیا کرنے کی کمیشن لینا

فتوی نمبر :
68668
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

آنلائن اسٹوڈنٹ مہیا کرنے کی کمیشن لینا

آنلائن ٹیچنگ کے متعلق ایک مسئلہ پوچھنا تھا اگر ایک شخص کو اسٹوڈنٹ مل جائے اور وہ اپنی مصروفیت کی بناء پر کسی اور کے حوالے کردے اس کے بدلے وہ ہر ماہ کچھ رقم وصول کرتا ہے یا ابتداء میں کچھ رقم وصول کرکے اسٹوڈنٹ ان کے حوالے کردے، کیا ان دو نوں صورتوں میں رقم وصول کرنا شرعاً جائز ہے؟ واضح رہے کہ ان کا کوئی باقاعدہ آنلائن پڑھانے کا ادارہ ہے اور نہ پہلے سے پڑھانے کے لئے بات ہوئی ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور شخص اگر کمیشن پر اسٹوڈنٹ فراہم کرتا ہو اور اس کے لئے اس کو محنت مشقت بھی کرنی پڑتی ہو یا پہلے سے یہ معاملہ کمیشن پرطے کیا جائے تو ایسی صورت میں کسی دوسرے شخص کو اسٹوڈنٹ دے کر ابتداءً ایک مرتبہ اس دوسرے شخص سے اپنے اس عمل پر طے شدہ اجرت لینا تو شرعاً جائز ہے، جبکہ ہر ماہ اس اسٹوڈنٹ کی وجہ سے شخصِ مذکور سے فیس لینا درست نہیں، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی شعب الایمان: عن سعيد بن عمير الأنصاري، قال: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم أي الكسب أطيب؟ قال: " عمل الرجل بيده، وكل بيع مبرور " (ج۲، ص۴۳۴، ط۔مکتبۃ الرشد)۔
وفی ردالمحتار: مطلب في أجرة الدلال: قال في التتارخانية: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل، وما تواضعوا عليه أن في كل عشرة دنانير كذا فذاك حرام عليهم. وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار، فقال: أرجو أنه لا بأس به الخ (ج۶، ص۶۳،کتاب الاجارۃ، ط۔سعید)۔
وفی الھندیۃ: وفي الدلال والسمسار يجب أجر المثل وما تواضعوا عليه أن من كل عشرة دنانير كذا فذلك حرام عليهم. كذا في الذخيرة.اھ (ج۴، ص۴۵۰، کتاب الاجارۃ، ط۔ماجدیہ)۔
وفی الموسوعۃ الفقھیۃ الکویتیۃ: إذا اشترطت الأجرة في الوكالة وأوفاها الوكيل استحق الأجرة، وإن لم تشترط ولم يكن الوكيل ممن يخدم بالأجرة كان متبرعا وليس له أن يطالب بالأجرة أما في الحالة الثانية وهي أن يكون الوكيل من أصحاب المهن الذين يعملون بالأجر لأن طبيعة مهمتهم تقتضي ذلك كالسمسار والدلال فيستحق الوكيل الأجرة حتى ولو لم يتفق عليها وقت التعاقد، وحينئذ يجب له أجر المثل اھ (ج۴۵، ص۹۱)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68668کی تصدیق کریں
0     886
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات