مسند احمد کی روایت 782 کے مطابق شرمگاہ کو ہاتھ لگانے سے وضو ٹوٹ جاتاہے تو کیا بچے کو استنجاء کرانے سے بھی ٹوٹ جاتاہے؟
فقہاءِ احناف نے مسند احمد کی مذکور روایت کی سند پر مختلف حیثیتوں سے کلام کرتے ہوئے اس کے مقابلہ میں قیس بن طلق سے منقول صحیح و صریح روایت کو راجح قرار دیا ہے، اس لئے عند الاحناف مسِ ذکر ناقضِ وضوء نہیں، لہٰذا عند الاحناف اپنی شرمگاہ یا بچے کو استنجاء کراتے وقت اس کی شرمگاہ کو چھونے سے شرعاً وضوء نہیں ٹوٹتا، اس لئے بچے کو استنجاء کرانے کے بعد دوبارہ وضوء کرنا لازم نہیں، البتہ ہاتھ دھونا بہرحال بہتر ہے۔
کمافی جامع الترمذی: عن قيس بن طلق بن علي الحنفي، عن أبيه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «وهل هو إلا مضغة منه؟ أو بضعة منه؟»، وفي الباب عن أبي أمامة،: " وقد روي عن غير واحد من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم وبعض التابعين: أنهم لم يروا الوضوء من مس الذكر، وهو قول أهل الكوفة، وابن المبارك، وهذا الحديث أحسن شيء روي في هذا الباب۔ الحدیث (ج1، صـــ25، ط:المیزان)۔
وفی الکوکب الدری: وقد رواه أجلة الصحابة وكبار التابعين وجم غفير ممن تبعهم من المستندين وهو قوله صلى الله عليه وسلم «هل هو إلا مضغة منك أو بضعة منك» وقد تأيد قوله هذا بعمل فقهاء الصحابة مثل علي رضي الله تعالى عنه وغيره، وأما الروايات التي ذكر فيها الوضوء بمس الذكر فأعلاها وأجودها حديث بسرة كما اعترف به الترمذي حيث قال قال محمد: أصح شيء في هذا الباب حديث بسرة وقد عرفت حاله وصحته فما بال الروايات التي ليست بتلك المثابة إلخ (ج1، صـــ111، ط:ادارۃ القرآن)۔
وفی التنویر مع الدر: (لا) ينقضه (مس ذكر) لكن يغسل يده ندبا اھ (ج1، صـــ147، ط:سعید)۔
وفی الفتاوی الھندیۃ: مس ذكره أو ذكر غيره ليس بحدث عندنا. كذا في الزاد اھ (ج1، صـــ13، ط:ماجدیۃ)۔
’’میں آلِ ہند کی طرف سے ٹھنڈی ہوا محسوس کرتا ہوں‘‘ مضمون والی حدیث کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1اگر کوئی دعا قبول نہ ہو تو اپنے والدین کی قبر جاؤ۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق اور عورت کا قبرستان جانا
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0حضورؐ سے حضرت خدیجہؓ کو ’’اپنی سوکنوں کو میرا سلام کہنا‘‘ ثابت یا نہیں؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میں بدھ کے دن ظہر اور عصر کے درمیان دعا کرتا ہوں۔۔۔ الخ روایت کی تحقیق:
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 1’’ایک زمانہ ایسا آئےگا کہ میری اُمت کو علماء اسلام سے نقصان پہنچےگا‘‘ روایت کی تحقیق
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0’’میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمرؓ ہوتا‘‘ حدیث کی تحقیق اور حضرت عائشہؓ کی وفات
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0صدیوں بعد پیدا ہونے والے محدثین کو حدیث کی صحت کے بارے میں کیسے پتہ چلا؟
یونیکوڈ تحقیق و تخریج حدیث 0