ملازمت

ٹیکس چور کمپنی میں ملازمت کرنا

فتوی نمبر :
68755
| تاریخ :
2023-10-24
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ٹیکس چور کمپنی میں ملازمت کرنا

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی ایک پرائیویٹ سگریٹ فیکٹری میں کام کرتا ہے ،اور اس کا کام ہے رات کے وقت ٹرک لوڈ کرنا, مطلب وہ مزدور جو ٹرک لوڈ کرتے ہیں اس کی نگرانی کرتا ہے, رات کے وقت ،اب مسئلہ یہ ہے کہ فیکٹری والے یہ گاڑیاں چوری چھپے نکالتے ہیں ،مطلب فیکٹری کے مالکان ان سگریٹ کے کاٹن پر ٹیکس نہیں دیتے جو حکومت وقت نے ان پر مقرر کیا ہے ،مثال کے طور پر وہ ایک شفٹ میں 400 کاٹن بناتے ہیں , تو حکومت کو 10 یا 20 دکھاتے ہیں کہ ہم نے یہ بنائے ہیں ،اب مہربانی کرکے ہمیں یہ بتائیں کہ اس میں نوکری کرنا کیسا ہے ؟ خاص کر جو بندہ گاڑیوں کی لوڈ نگ کی نگرانی کرتا ہے رات کے وقت ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان کے حقیقت پر مبنی ہونے اور اس طرح کمپنی انتظامیہ کے مذکور عمل کے جائز ہونے یا نہ ہونے سے قطع نظر اگر سائل کی ڈیوٹی رات کے وقت کام کرنے والے مزدوروں کی نگرانی ہو اور سائل کا حساب کتاب کے ساتھ کوئی واسطہ اور تعلق نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل کیلئے مذکور ملازمت اختیار کرنے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے کی اجازت ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الشامیۃ :(قوله وجاز إجارة بيت إلخ) هذا عنده أيضا لأن الإجارة على منفعة البيت، ولهذا يجب الأجر بمجرد التسليم، ولا معصية فيه وإنما المعصية بفعل المستأجر وهو مختار فينقطع نسبيته عنه، اھ (6/392)
وفی الفتاوی الھندیۃ :إذا استأجر رجلا ليحمل له خمرا فله الأجر في قول أبي حنيفة - رحمه الله تعالى - وقال أبو يوسف ومحمد - رحمهما الله تعالى - لا أجر له اھ (4/449)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد قاسم حسین عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68755کی تصدیق کریں
0     783
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات