ترجمۃ :کیا میں اپنی جائیداد بینک کو کرایہ پر دے سکتا ہوں ؟ کرایہ جائزاور حلال ہے؟
اگر یہ بینک غیر اسلامی ہے تو واضح ہو کہ کسی بھی غیر اسلامی بینک کو اپنی زمین و جائیداد کرایہ پر دینے کی اگرچہ گنجائش ہے مگر جب ان بینکوں کاسودی معاملات میں ملوّث ہونا یقینی ہے تواس صورت میں کسی ایسے سودی معاملات انجام دینے والے ادارہ کواپنی زمین و جائیداد وغیرہ کرایہ پردینے سے احتراز ہی چاہیئے۔
کما فی الد المختار : (و) جاز (إجارة بيت بسواد الكوفة) أي قراها (لا بغيرها على الأصح) و أما الأمصار و قرى غير الكوفة فلا يمكنون لظهور شعار الإسلام فيها و خص سواد الكوفة ، لأن غالب أهلها أهل الذمة (ليتخذ بيت نار أو كنيسة أو بيعة أو يباع فيه الخمر) و قالا لا ينبغي ذلك لأنه إعانة على المعصية و به قالت الثلاثة زيلعي . (6/392)۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0