حلالہ اور طلاق مغلظہ

پہلے سے بات طے کرکے حلالہ کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
69314
| تاریخ :
2023-11-20
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

پہلے سے بات طے کرکے حلالہ کرنے کا حکم

جناب مفتی صاحب ! کسی عورت کو تین طلاقیں واقع ہو گئیں ، لیکن بچوں کی خاطر واپس جانے کیلئے عورت طلاق کا ذہن بنا کر دوسری شادی کر سکتی ہے کہ طلاق لیکر اپنے پہلے شوہر کے پاس چلی جاؤں ، بچوں کی خاطر ؟ مرد کو پہلے شوہر سے طلاق کا کہہ کر شادی کر سکتے ہیں اور اگرنہیں کہیں گے اور بعد میں طلاق کا بولیں گے تو یہ دھوکا نہیں ہو گا ؟ کیا عدّت فرض ہے ؟ اگر بیماری کی وجہ سے یا کوئی اور وجہ سے عدت نہ کر سکے تو کوئی کفارہ ہے ؟ عورت کے بچہ ہونے کا نظام یعنی بچہ دانی نکال دی ہو ، پھر بھی عدت لازم ہے ؟ عورت کے چار آپریشن ہو چکے ہیں ، تین بچے ہونے کی وجہ سے ، چوتھا آنتوں کا اور پانچواں آنتوں کا باقی ہے ، عورت بیمار ہے ، آگے بیماری کیوجہ سے دوسری شادی میں بھی مسئلہ ہو گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

تین طلاقوں کے بعد دوبارہ پہلے شوہر کے نکاح میں آنے کے لئے نکاح اس شرط کےساتھ کرنا کہ زوج ثانی بیوی کو نکاح کےبعدطلاق دےگا ، تاکہ وہ زوجِ اول کےلیےحلال ہوجائے ، مکروہِ تحریمی ہے ، البتہ اگرعقدِ نکاح کے وقت کوئی شرط نہ لگائی جائے بلکہ محض دل میں یہ ارادہ اور نیت ہو کہ زوجِ ثانی سے طلاق لینے کے بعد پہلے شوہر کے پاس جاؤں گی ، تو اس کی گنجائش ہو گی ، اور اگر یہ بات کسی طرح دوسرے شخص کےعلم میں بھی آجائے تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔
جبکہ عورت نے اگرچہ بچہ دانی نکال دی ہو تو تب بھی طلاق یا شوہر کی وفات ہو جانے کی صورت میں اس عورت کے ذمہ عدّت لازم ہو گی ، البتہ اگر بلا کسی عذر کے احکامِ عدّت(گھر میں ٹھہرے رہنا وغیرہ) کی پابندی نہ کرے تو اسکی وجہ سے وہ گناہ گار ہو گی ، جس پر اسے توبہ و استغفار لازم ہو گا ، تاہم توبہ و استغفار کے علاوہ اسکا اور کوئی کفارہ لازم نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدرالمختار : (و كره) التزوج للثاني (تحريما) لحديث « لعن المحلل و المحلل له» (بشرط التحليل) كتزوجتك على أن أحللك (و إن حلت للأول) لصحة النكاح و بطلان الشرط فلا يجبر على الطلاق كما حققه الكمال ، خلافا لما زعمه البزازي : و من لطيف الحيل قوله : إن تزوجتك و جامعتك ، أو و أمسكتك فوق ثلاث مثلا فأنت بائن ، و لو خافت أن لا يطلقها تقول : زوجتك نفسي على أن أمري بيدي زيلعي ، و تمامه في العمادية (أما إذا أضمر ذلك لا) يكره (و كان) الرجل (مأجورا) لقصد الإصلاح اھ (3/ 415)۔
و فی البحر الرائق: و لما وجب في الموت إظهارا للتأسف على فوات نعمة النكاح فوجب على المبتوتة إلحاقا لها بالمتوفى عنها زوجها بالأولى ؛ لأن الموت أقطع من الإبانة اھ (4 /163)۔
و فی الهداية : " و إذا طلق الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق و هي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء " لقوله تعالى: (و المطلقات يتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء) (البقرة : ٢٢٨) و الفرقة إذا كانت بغير طلاق فهي في معنى الطلاق لأن العدة وجبت للتعرف عن براءة الرحم في الفرقة الطارئة على النكاح و هذا يتحقق فيها و الأقراء الحيض عندنا اھ (3/ 374)۔
و في الفقه الإسلامي وأدلته : حكمها الشرعي : العدة واجبة شرعا على المرأة بالكتاب و السنة و الإجماع : أما الكتاب : فقوله تعالى عدة الطلاق: (و المطلقات يتربصن بأنفسهن ثلاثة قروء) (البقرة : ٢٢٨/ ٢) و في عدة الوفاة: (و الذين يتوفون منكم و يذرون أزواجا يتربصن بأنفسهن أربعة أشهر و عشرا) (البقرة : ٢٣٤/ ٢) و في عدة الصغيرة و الآيسة و الحامل : (و اللائي يئسن من المحيض من نسائكم إن ارتبتم ، فعدتهن ثلاثة أشهر ، و اللائي لم يحضن ، و أولات الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن) (الطلاق : ٤/ ٦٥) و آي أخرى . و أما السنة: فقول النبي صلى الله عليه و سلم : « لا يحل لامرأة تؤمن بالله و اليوم الآخر ، تحد على ميت فوق ثلاث إلا على زوج أربعة أشهر و عشرا » و أمر النبي صلى الله عليه و سلم فاطمة بنت قيس أن تعتد عند ابن أم مكتوم و أحاديث أخرى اھ (9 /7169)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
شہزاد ذوالفقار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69314کی تصدیق کریں
0     980
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات