علمی معلومات

میت والے گھر کو چالیس دن تک خالی نہ چھوڑنےکا حکم

فتوی نمبر :
69611
| تاریخ :
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

میت والے گھر کو چالیس دن تک خالی نہ چھوڑنےکا حکم

کیا کسی کے انتقال کے بعد 40 روز تک گھر کو خالی یا بند کر کے باہر نہیں جانا چاہیئے ؟ پلیز رہنمائی کریں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی کی موت پر تین دن سے زیادہ سوگ منانا شرعاً درست نہیں سوائے بیوی کےکہ اس کے لئے شوہر کی وفات پر چار ماہ دس دن تک عدت گزارنا لازم ہے،اور اس دوران اس کے لئے زیب و زینت کرنے اور بغیر کسی شرعی عذراور مجبوری کے گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ، تاہم کسی کے انتقال کے بعد 40 دن تک سوال میں مذکور طرزِعمل اختیار کرنے کا شرعاً کوئی ثبوت نہیں،بلکہ اُسے لازم سمجھنا بدعت ہونے کی وجہ سے واجب الترک ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالٰی : والذین یتوفّون منکم و یذرون ازواجا یتربصن بانفسھن اربعۃ اشھر و عشرا الآیۃ اھ( سورۃ البقرۃ آیت 234 ) ۔
و فی تفسیر البغوی : قال ابن ابی نجیح عن مجاھد کانت ھذہ العدۃ یعنی اربعۃ اشھر و عشرا واجبۃ عند اھل زوجھا الخ ( ج1 ص 279 سورۃ البقرۃ ط : دار طیبۃ )۔
و فی الدر المختار : ( و لاتخرج معتدۃ رجعی و بائن ) بأیّ فرقۃ کانت علی ما فی الظھیریۃ الخ ( و فیہ ایضاً ) و یباح الحداد علی قرابۃ ثلاثۃ ایام فقط اھ
و فی رد المحتار تحت قولہ( و یباح الحداد الخ ) ای للحدیث الصحیح لا یحل لامراۃ تؤمن باللہ و الیوم الاٰخر ان تحد فوق ثلاث الاّ علی زوجھا فانھا تحد اربعۃ اشھر و عشرا لخ ( ج3 ص 533 کتاب الطلاق فصل فی الحداد ط : سعید ) ۔
و فی السعایۃ : و رابعاً بان ما ذکرہ من روایات الکراھۃ معارضۃ بروایات الاجازۃ ( الی قولہ ) و قد مر ان الاصرار علی المندوب یبلغہ الی حد الکراھۃ فکیف اصرار البدعۃ التی لا اصل لھا فی الشرع الخ ( ج 2 ص 265 کتاب الصلوٰۃ باب صفۃ الصلوۃ ط : رشیدیہ ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69611کی تصدیق کریں
0     978
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات