اجرت و کرایہ داری

ویب سائٹ پر پڑھانے کے لئے اپلائی کر کے اجرت لینا

فتوی نمبر :
69639
| تاریخ :
2023-12-10
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

ویب سائٹ پر پڑھانے کے لئے اپلائی کر کے اجرت لینا

ایک آن لائن پڑھانے والی ویب سائٹ ہے ، جہاں اساتذہ طلباء کو آن لائن پڑھا سکتے ہیں ، وہاں یہ صورت ہے کہ طالب علم جاب پوسٹ کرتا ہے یعنی اسے اس مضمون میں مدد درکار ہے وغیرہ ، پھر اساتذہ اس کے لئے اپلائی کرتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ اگر زیادہ اساتذہ اس جاب کے لئے اپلائی کرتے ہیں تو قیمت بڑھ جاتی ہے اور اگر کم اساتذہ اپلائی کریں تو قیمت کم ہو جاتی ہے۔ کیا ایسی صورت میں کسی جاب کے لئے وہاں اپلائی کرنا درست ہے؟ واضح کر دوں کہ قیمت سے مراد وہ ہے جو اپلائی کرنے کے لئے اساتذہ کو درکار ہوتی ہے ، مثلاً 500 ، اگر آپ کے پاس 500 نہیں ہے تو اس مخصوص جاب کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے، سکوں کی صورت میں ہوتی ہے یہ۔ اب اگر زیادہ اساتذہ نے اپلائی کیا ہے تو قیمت بڑھ جائے گی ، اور طلبا ء کی مرضی جس استاد کو منتخب کریں ، اگر کسی جاب کے لئے کم استاد اپلائی کرتے ہیں تو قیمت بھی کم ہو جاتی ہے ، مثلا 200 والے بھی اپلائی کر سکیں گے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی بھی ویب سائٹ پر آن لائن پڑھائی کے لئے اپلائی کرنا اور کام ملنے پر طلباء کو پڑھاکر اس کی اجرت لینا ہر دو امور شرعاً جائز اور درست ہے ، تاہم سوال میں مذکور ویب سائٹ پر ملازمت کے لئے اپلائی کرنے کا جو طریقہ کار لکھا گیا ہے کہ اس میں اپلائی کرنے کے لئے سکوں کی شکل میں کچھ رقم جمع کرانی پڑتی ہے جو افراد بڑھ جانے سے زیادہ اور کم ہو جانے کی صورت میں کم ہو جاتی ہے ، اس جمع ہونے والی رقم کی حیثیت اور طریقہ کار واضح نہیں ہے کہ یہ رقم کونسی کرنسی میں جمع کرائی جاتی ہے اور اس کے جمع کرنے کا مقصد کیا ہو تا ہے ؟ نیز افراد زیادہ یا کم ہونے کی وجہ سے رقم میں کمی بیشی کیوں ہوتی ہے ؟ اس لئے اگر اس کی مکمل تفصیل اور وضاحت فراہم کردی جائے تو اس پر مکرر غور کرکے حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جا سکتا ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

وفي رد المحتار : تحت ( قوله مع الماء ) وفي الحاوي : سئل محمد بن سلمة عن أجرة السمسار ، فقال : أرجو أنه لا بأس به وإن كان في الأصل فاسدا لكثرة التعامل وكثير من هذا غير جائز ، فجوزوه لحاجة الناس إليه كدخول الحمام الخ ( مطلب في أجرة الدلال ، ج 6 ، ص 63 ، ط : سعيد ) –
و في خلاصة الفتاوى : وفی الاصل اجرۃ السمسار والمغاری والحمامی والصکاک ومالا تقدیر فیہ للوقت ولامقدار لما یستحق بالعقد لکن للناس فیہ حاجۃ جاز وان کان فی الاصل فاسدًا". ( كتاب الإجارات ، الفصل الثاني في صحة الإجارة و فسادها ، ج 3 ، ص 116 ، ط : رشيدية ) –

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69639کی تصدیق کریں
0     822
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات