خواتین کے مخصوص مسائل

پاکی کے ایام میں عورت کو خاکی مادہ آنے کا حکم

فتوی نمبر :
69991
| تاریخ :
2023-12-26
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

پاکی کے ایام میں عورت کو خاکی مادہ آنے کا حکم

میری زوجہ کی ماہواری 4 سے7 تاریخ کو شروع ہوتی ہےاور 7 دن وہ پاک ہو جاتی ہے 2 ماہ سے 13 تاریخ کو پاک ہونے کے 10 دن بعد 23 تاریخ کو خاکی مادہ آتا ہے دن میں دو تین دفعہ اور ایک آدھ دن پاکی آکر پھر سے خاکی مادہ نکلتا ہے اور اسی طرح ہوتے ہوتے 6،7 تاریخ کو مینسیز آجاتے ہیں، سوال یہ ہے کہ یہ استحاضہ شمار ہوگا کہ نہیں؟ کیونکہ پاکی اور ناپاکی کی تاریخ وہی 6 سے 13 ہے، ہر ماہ بس مادہ پاکی کے بعد آتا ہے اور نماز قرآن اور شوہر کے قریب جانے کا حکم بھی واضح کریں ۔شکریہ !جزاک اللہ خیر !

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں جب سائل کی اہلیہ کے ایام عادت ( سات سے تیرہ تاریخ ) متعین ہے ، تو دو ماہواریوں کے درمیان مدت طہارت میں دو ماہ سے وقتاً فوقتاً آنے والا خاکی رنگ کا خون استحاضہ شمار ہو گا ، اور اس دوران میاں بیوی کے لئے ازدواجی تعلق سمیت سائل کی اہلیہ پر نماز ، روزہ وغیرہ دیگر احکام شرعیہ کی پابندی لازم ہو گی ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھدایۃ : اقل الحیض ثلثۃ ایام و لیالیھا و ما نقص من ذلک فھو استحاضۃ لقولہ علیہ السلام اقل الحیض للجاریۃ البکر و الثیب ثلثۃ ایام و لیالیھا و اکثرہ عشرۃ ایام و الزائد استحاضہ الخ ( باب الحیض و الاستحاضۃ ، ج 1 ، ص 60 ، ط : رحمانیہ ) ۔
و فیہ ایضاً : و المستحاضۃ و من بہ سلس البول و الرعاف الدائم و الجرح الذی لا یرقأ یتوضؤن لوقت کل صلوۃ فیصلون بذلک فی الوقت ما شاؤا من الفرائض و النوافل الخ ( ج 1 ، ص 65 ، ط : رحمانیۃ ) ۔
و فی الدر المختار : ( و اقل الطھر ) بین الحیضتین أو النفاس و الحیض ( خمسۃ عشر ) و لیالیھا اجماعاً ( باب الحیض ، ج 1 ، ص 285 ، ط : سعید ) ۔
و فیہ ایضآً : ( و دم استحاضۃ ) حکمہ ( کرعاف دائم ) وقتاً کاملاً ( لا یمنع صوما و صلاۃ ) و لو نفلا ( و جماعا) لحدیث " توضئی و صلی و ان قطر الدم علی الحصیر " ( باب الحیض ، ج 1 ، ص 298 ، ط : سعید ) ۔
و فی الھدایۃ : ان الطھر اذا کان اقل من خمسۃ عشر یوماً لا یفصل و ھو کلہ کالدم المتوالی لانہ طھر فاسد فیکون بمنزلۃ الدم و الاخذ بھذا القول ایسر الخ ( باب الحیض و الاستحاضۃ ، ج 1 ، ص 64 ، ط : رحمانیہ ) ۔واللہ اعلم

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69991کی تصدیق کریں
0     1110
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات