اجرت و کرایہ داری

مالک مکان کا کرایہ دار کو گھر مرمت کرواکر نہ دینا

فتوی نمبر :
70362
| تاریخ :
2024-01-17
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

مالک مکان کا کرایہ دار کو گھر مرمت کرواکر نہ دینا

میں ایک کرایہ دار ہوں ، یہ مکان مالکِ مکان نے گذشتہ مالکِ مکان سے خریدا تھا، اب اس مکان کی بالائی منزل پر اور بھی کرائے دار آ گئے ہیں ، جن کی وجہ سے میری پریشانیاں بڑھتی گئیں ، اوپر کے بیت الختلا سے پانی نیچے ٹپکنا انتہائی تکلیف دہ ہوگیا تھا ، جس کی شکایت میں نے مسلسل مالکِ مکان سے کی ، مگر کئی ماہ کے بعد بھی نہیں ہوا تو مجبوراً میں مکان چھوڑنے پر مجبور ہوگیا ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ جہاں مالکِ مکان اپنا کرایہ تو وصول کرے مگر کرایہ دار اذیت کا شکار ہو تو اس مالکِ مکان کا کرایہ لینا جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق مالکِ مکان کیلئے سائل کی طرف سے شکایت اور درخواست کے بعد مکان کی تعمیر و مرمت کا اہتمام کرکے سائل کی پریشانی اور مشکلات کا ازالہ کرلینا چاہیئے تھا ، تاہم اگر مالکِ مکان نے کسی وجہ سے مکان کی مرمت اور اصلاح کا اہتمام نہ کیا ہو ، لیکن اس کے باوجود بھی وہ مکان رہائش کے قابل ہوتو ایسی صورت میں سائل اس مکان میں جتنا عرصہ قیام پذیر رہا، اس عرصہ کا کرایہ سائل کے ذمہ لازم و ضروری ہوگا ، اور مالکِ مکان کےلئے وہ کرایہ وصول کرنا بھی جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (وعمارة الدار) المستأجرة (وتطيينها وإصلاح الميزاب وما كان من البناء على رب الدار) وكذا كل ما يخل بالسكنى (فإن أبى صاحبها) أن يفعل (كان للمستأجر أن يخرج منها إلا أن يكون) المستأجر (استأجرها وهي كذلك وقد رآها) لرضاه بالعيب (وإصلاح بئر الماء والبالوعة والمخرج على صاحب الدار) لكن (بلا جبر عليه) لأنه لا يجبر على إصلاح ملكه (فإن فعله المستأجر فهو متبرع) وله أن يخرج إن أبى ربها اھ (ج 6، صـــ 79، ط: سعید)-
وفی شرح المجلۃ: أعمال الأشياء التي تخل بالمنفعة المقصودة عائدة على الآجر: مثلا تطهير الرحى على صاحبها، كذلك تعمير الدار وطرق الماء وإصلاح منافذه وإنشاء الأشياء التي تخل بالسكنى وسائر الأمور التي تتعلق بالبناء كلها لازمة على صاحب الدار وإن امتنع صاحبها عن اعمال هؤلاء فللمستأجر أن يخرج منها اھ (ج 1، صـــ 621، المادۃ: 529، ط: حقانیہ) -
وفیہ ایضاً :(واذا امتنع صاحبھا عن اعمال ھؤلاء فللمستأجر ان یخرج منھا) قال الطحطاوی: ای ولا اجرۃ علیہ حینئذ کما لایخفی اھ یعنی عما بقی من المدۃ، والا فعلیہ اجرۃ ما سکن کما لایخفی اھ (ج 1، صـــ 623، ط: حقانیہ) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سفیان رشید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70362کی تصدیق کریں
0     1081
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات