اگر بیوی کی ماہواری کے دن پورے ہو جائیں اور اس کا یقین بھی ہو جائے تو کیا ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری کرنا جائز ہے،اگر ماہواری کے غسل سے پہلے ہمبستری ہو جائے تو نکاح پر کوئی اثر ہوگا ،اگر گناہ ہے تو کیا توبہ درکار ہے ،سوشل میڈیا پر اس بارے بہت سی باتیں پائی جاتی ہیں ، لیکن اس کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ آپ سے جواب درکار ہے۔شکریہ!
ماہواری کے ایّام پورے ہونے کے بعد غسل کرنے سے قبل ہمبستری کرنے کیوجہ سے اگرچہ میاں بیوی کے نکاح پرکوئی اثر نہیں پڑتا،تاہم اگر حیض کاخون دس دن سے کم میں رک جائے توجب تک بیوی غسل نہ کرے یاماہواری رکنے کے بعد اس پر ایک نماز کاوقت نہ گزرجائے، تب تک شوہر کیلئے اسکے ساتھ ہمبستری کرناجائز نہیں ،چنانچہ اگر وہ اس سے قبل ہمبستری کرلے ، توایسی صورت میں وہ گناہ گار ہوگا، جس پر اسکے ذمہ توبہ واستغفار اور آئندہ کیلئے اس طرح کرنے سے اجتناب لازم ہےہوگا۔
کمافی الھندیہ: (ومنها) حرمة الجماع. هكذا في النهاية والكفاية وله أن يقبلها ويضاجعها ويستمتع بجميع بدنها ما خلا ما بين السرة والركبة عند أبي حنيفة وأبي يوسف. هكذا في السراج الوهاج.فإن جامعها وهو عالم بالتحريم فليس عليه إلا التوبة والاستغفار ويستحب أن يتصدق بدينار أو نصف دينار. كذا في محيط السرخسي. (ومنها) وجوب الاغتسال عند الانقطاع. هكذا في الكفاية.إذا مضى أكثر مدة الحيض وهو العشرة يحل وطؤها قبل الغسل مبتدأة كانت أو معتادة ويستحب له أن لا يطأها حتى تغتسل. هكذا في المحيط.وإذا انقطع دم الحيض لأقل من عشرة أيام لم يجز وطؤها حتى تغتسل أو يمضي عليها آخر وقت الصلاة الذي يسع الاغتسال والتحريمة؛ لأن الصلاة إنما تجب عليها إذا وجدت من آخر الوقت هذا القدر. هكذا في الزاهدي.اھ(39/1) واللہ اعلم
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0