ملازمت

میڈیکل بلنگ کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
70618
| تاریخ :
2024-01-30
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

میڈیکل بلنگ کی ملازمت کا حکم

کیا میڈیکل بلنگ کی ملازمت جائز اور آمدنی حلال ہے ؟ امریکہ میں علاج کا نظام انشورنس کے تحت چلتا ہے ، جو ڈاکٹر یا ہسپتال مریض کا علاج معالجہ کرتا ہے اس کو معاوضہ مریض نہیں بلکہ انشورنس کمپنی دیتی ہے کیونکہ وہاں انشورنس لازمی ہے ، اب امریکہ کے ڈاکٹر یا ہسپتال پاکستان میں میڈیکل بلنگ کمپنی کو اس بات کے پیسے دیتے ہیں کہ وہ وہاں کے مریضوں کا ڈیٹا اور رپورٹ تیار کرکے انشورنس کمپنی کو بھجوا کر دعوٰی دائر کرے تاکہ جو سروس اور علاج معالجہ ڈاکٹر یا ہسپتال نے مہیا کیا ہے اس کا معاوضہ انشورنس کمپنی اس ہسپتال یا ڈاکٹر کو بھجوا دے ، میڈیکل بلنگ کمپنی میں ہمارا صرف یہ کام ہوتا ہے ۔کیا یہ ملازمت ہمارے لئے جائز ہے اور جو تنخواہ ہے وہ حلال ہے؟ ہمیں رقم ڈاکٹر کی طرف سے ملتی ہے جو امریکہ میں ہوتا ہے، لیکن بعض کمپنیوں کو یہ رقم انشورنس کمپنی کی طرف سے ملتی ہے۔ دونوں کے بارے میں براہ ِمہربانی تفصیل سے جواب دیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل براہ راست انشورنس کمپنی کا نمائندہ نہیں ہے، بلکہ وہ بل کلیئر کرنے والی کمپنی کا ملازم ہے، جو ہسپتال یا ڈاکٹر حضرات کے لئے بطور اجرت کا م کرتا ہے، جن کا کام ان مریضوں کا میڈیکل ریکارڈ مرتب کر کے متعلقہ کمپنیوں کا ارسال کر کے اس رقم کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے، لہٰذا سائل کے لئے مذکور کمپنی میں میڈیکل بلر کی اسامی پر ملازمت اختیار کرنا جائز اور درست ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُلُوا مِنْ طَيِّبَاتِ مَا رَزَقْنَاكُمْ وَاشْكُرُوا لِلَّهِ إِنْ كُنْتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ اھ ( سورۃ البقرۃ : 172 )
وفی الدر المختار: (قوله وكل أنواع الكسب إلخ) أي أنواعه المباحة، بخلاف الكسب بالربا والعقود الفاسدة ونحو ذلك (قوله على المذهب الصحيح) قال بعده في التتارخانية. وبعض الفقهاء قالوا: الزراعة مذمومة، والصحيح ما ذهب إليه جمهور الفقهاء: ثم اختلفوا في التجارة والزراعة أيهما أفضل. وأكثر مشايخنا على أن الزراعة أفضل اهـ وفي الملتقى والمواهب: أفضله الجهاد، ثم التجارة، ثم الحراثة، ثم الصناعة اهـ.
أقول: فالمراد من قولهم كل أنواع الكسب في الإباحة سواء أنها بعد أن لم تكن بطريق محظور لا يذم بعضها وإن كان بعضها أفضل من بعض تأمل.الخ ( ج 6 ص 462 ط: سعید )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70618کی تصدیق کریں
0     2301
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات