خواتین کے مخصوص مسائل

عورت کی شرمگاہ سے نکلنے والی رطوبت کے مسائل

فتوی نمبر :
70741
| تاریخ :
2024-02-06
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

عورت کی شرمگاہ سے نکلنے والی رطوبت کے مسائل

ایک عورت کی عمر 55 سال ہے ، ماہواری بند ہوئے دس بارہ سال گزر چکے ہیں ، اس دوران قطروں یا خون وغیرہ کا کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا ، اب اچانک کچھ دن سے پیشاب والی جگہ پہ نمی محسوس ہوتی ہے، کچھ پتا نہیں کہ یہ کیا ہے،اچھے طریقے سے استنجا کر کے وضو کر کے تھوڑی دیر بعد پھر سے نمی سی محسوس ہوتی ہے، اس کے لئے کیا حکم ہے؟ کیا ایک وضو سے دو تین نمازیں پڑھ لیا کرے یا ہر بار نیا وضو کرنا ہو گا؟ اس کا عمرے کا بھی ارادہ ہے، وہاں واشروم بہت فاصلے پہ ہیں،ہر بار نیا وضو کرنا بہت مشکل ہو گا، آپ بتا دیں کہ اس کے لئے کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں مذکور خاتون کو آنے والے قطرات اور نمی اگر اندامِ نہانی کے اندرونی حصے سے خارج ہوتے ہوں تو وہ ناپاک ہیں ، جس کا حکم یہ ہے کہ مذکور عورت پر نماز پڑھنے کےلئے صرف وضو کرنا اور جسم یا کپڑوں پر لگی تری کو پاک کرنا ضروری ہے ، البتہ اگر اس نمی کا خروج اس قدر تسلسل کے ساتھ ہو کہ اسے اتنا وقفہ بھی نہ ملے کہ جس میں وہ وضو کرکے پاکی کی حالت میں وقت کی فرض نماز ادا کر سکے تو وہ معذور کے حکم میں ہو گی ، تفصیل اس حکم کی یہ ہے کہ مثلاً ادائیگئِ ظہر کے لئے وہ ظہر کے وقت میں اخیر وقت تک انتظار کرے ، اگر اس دوران اتنا وقت بھی نہ ملے کہ وہ کامل طہارت کے ساتھ ظہر کی نماز ادا کر سکے تو عصر کا وقت داخل ہونے سے قبل ظہر کے اخیر وقت میں وضو کر کے فقط فرض نماز ادا کرے ، اس کے بعد نمازِ عصر کی ادائیگی کے لئے پورا وقت انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ، بلکہ نماز سے پہلے وضو کر کے نماز عصر ادا کرلے ، اس دوران اگر مذکور نمی خارج ہوتی بھی ہو تو تب بھی اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا ، اسی طرح مغرب و عشاء میں بھی وہ ایسا ہی کرے ، کہ ہر نماز کے لئے الگ الگ وضو کر لیا کرے ، اس پورے وقت میں اگر اس کے علاوہ کوئی دوسرا ناقضِ وضو نہ پایا گیا ، تو مذکور عذر کے بار بار صادر ہونے سے اس کا وضو نہیں ٹوٹے گا ، البتہ اس دوران اگر پورا وقتِ نماز کوئی ایسا گزر جائے کہ اس پورے وقت میں اسے یہ عذر ایک مرتبہ بھی لاحق نہ ہو تو وہ شرعاً معذور نہیں رہے گی ، جبکہ عمرہ ادا کرتے وقت صرف طواف کے لئے طہارت شرط ہے ، اس لئے مذکور عذر کی بناء پر وقتی نماز کے لئے کیے گئے وضو کے ساتھ طواف بھی کر لیا کرے نماز کی طرح اس کے طواف بھی شرعاً درست ادا ہوں گے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت: (قوله برطوبة الفرج) أی الداخل بدليل قوله أولج وأما رطوبة الفرج الخارج فطاهرة اتفاقا (الی قولہ) ومن وراء باطن الفرج فإنه نجس قطعا ككل خارج من الباطن الخ (باب الانجاس، ج 1، ص313، ط:سعید) ۔
وفی الدر المختار: (وصاحب عذر من به سلس) بول لا يمكنه إمساكه (أو استطلاق بطن أو انفلات ريح أو استحاضة) أو بعينه رمد أو عمش أو غرب، وكذا كل ما يخرج بوجع ولو من أذن وثدي وسرة (إن استوعب عذره تمام وقت صلاة مفروضة)بأن لا يجد في جميع وقتها زمنا يتوضأ ويصلي فيه خاليا عن الحدث (ولو حكما) لأن الانقطاع اليسير ملحق بالعدم (وهذا شرط) العذر (في حق الابتداء، وفي) حق (البقاء كفى وجوده في جزء من الوقت) ولو مرة (وفي) حق الزوال يشترط (استيعاب الانقطاع) تمام الوقت (حقيقة) لأنه الانقطاع الكامل(وحكمه الوضوء) لا غسل ثوبه ونحوه (لكل فرض) اللام للوقت كما في لدلوك الشمس (ثم يصلي) به (فيه فرضا ونفلا) فدخل الواجب بالأولى (فإذا خرج الوقت بطل) أي: ظهر حدثه السابق، حتى لو توضأ على الانقطاع ودام إلى خروجه لم يبطل بالخروج ما لم يطرأ حدث آخر أو يسيل كمسألة مسح خفه الخ (باب الحیض، ج 1، ص 305، ط:سعید)۔
و فی غنیۃ الناسک: و صاحب العذر الدائم اذا طاف اربعۃ اشواط ثم خرج الوقت توضأ و بنی و لاشیئ علیہ، و کذا اذا طاف اقل منھا الا ان الاعادۃ حینئذ افضل کما قدمنا اھ ( حکم نھایۃ وقت الصلوٰۃ فی طواف المعذور، ص 206، ط: المصباح) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد خباب ارباب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70741کی تصدیق کریں
0     1447
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات