طواف و سعی

کیا نفلی طواف ادھورا چھوڑنے سے اس کا پورا کرنا لازم ہوجاتا ہے؟

فتوی نمبر :
70876
| تاریخ :
2024-02-12
عبادات / حج و عمرہ / طواف و سعی

کیا نفلی طواف ادھورا چھوڑنے سے اس کا پورا کرنا لازم ہوجاتا ہے؟

نفل طواف شروع کرنے کے بعد ادھورا چھوڑنے سے وہ طواف بھی نماز کی طرح واجب ہوجا تا ہے یا نہیں؟ دوسرا مسئلہ طواف کے لیے وضو کا حکم ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ دیگر نفلی عبادات کی طرح نفلی طواف بھی شروع کرلینے کے بعد اسے ادھورا چھوڑنا درست نہیں،بلکہ اسے پورا کرنا شرعاً لازم ہوجاتا ہے،جبکہ طواف جیسی عبادات (اگرچہ نفلی کیوں نہ ہو)کی ادائیگی کے لئے بھی باوضو ہونا لازم وضروری ہے،اگر کوئی شخص وضو کیے بغیر طواف کرلے تو اس پر طواف کے ہر ایک چکر کے بدلے آدھا صاع (پونے دو سیر)گندم یا اس کی قیمت مسکین کو دینا لازم ہوگا،البتہ ایسا شخص اگر بعد میں باوضو ہوکر اسی طواف کا اعادہ کرلے،تو یہ صدقہ دینا اس کے ذمہ سے ساقط ہوجائیگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت (قوله ولزم نفل إلخ) أي لزم المضي فيه، حتى إذا أفسده لزم قضاؤه أي قضاء ركعتين، وإن نوى أكثر على ما يأتي، ثم هذا غير خاص بالصلاة وإن كان المقام لها. قال في شرح المنية: اعلم أن الشروع في نفل العبادة التي تلزم بالنذر ويتوقف ابتداؤها على ما بعده في الصحة سبب لوجوب إتمامه وقضائه إن فسد عندنا وعند مالك، وهو قول أبي بكر الصديق وابن عباس وكثير من الصحابة والتابعين كالحسن البصري ومكحول والنخعي وغيرهم، فخرج الوضوء وسجدة التلاوة وعيادة المريض وسفر الغزو ونحوها مما لا يجب بالنذر لكونه غير مقصود لذاته، وخرج ما لا يتوقف ابتداؤه على ما بعده في الصحة نحو الصدقة والقراءة، وكذا الاعتكاف على قول محمد، ودخل فيه الصلاة والصوم والحج والعمرة والطواف والاعتكاف على قولهما. اهـ.(ج2 ص29 کتاب الصلوۃ،باب الوتر والنوافل ط: سعید)۔
وفیہ أیضاً تحت (قوله لوجوبه بالشروع) أشار إلى أن الحكم كذلك في كل طواف هو تطوع، فيجب الدم لو طافه جنبا، والصدقة لو محدثا كما في الشرنبلالية عن الزيلعي الخ (ج2 ص550 کتاب الحج،باب الجنایات فی الحج ط: سعید)۔
وفی غنیۃ الناسک فی بغیۃ المناسک: فلو طاف للقدوم کلہ أو اکثرہ جنباً فعلیہ دم ولومحدثا فصدقۃ لکل شوط نصف صاع من بر الا ان یبلغ ذلک دماً فینقص منہ ما شاء ویعیدہ طاھرا وجوبا فی الجنابۃ وندباً فی الحدث فان اعادہ سقط عنہ الجزاء ولو ترکہ کلہ فلا شیئ علیہ وقد أساء بخلاف مالو شرع فیہ ثم ترک اکثرہ فعلیہ دم او اقلہ فصدقۃ لانہ کالصدر لوجوبہ بالشروع،وحکم کل طواف تطوع کحکم طواف القدوم وغیرہ الخ (ص 428 باب الجنایات،المطلب الثالث ط: المصباح)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70876کی تصدیق کریں
0     2124
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نیت کے بغیر احرام پہن کر طواف کرسکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 3
  • کسی زندہ کی طرف سے طواف کرنا کیسا ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 0
  • کسی رشتہ کی طرف سے نفلی طواف کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طواف و سعی 3
  • حائضہ کے لئے طوافِ زیارت و طوافِ وداع کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 0
  • طواف میں وقفہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   طواف و سعی 0
  • دوران طواف چکربھول گئے تو کیا کریں؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • طواف کے بعد دو رکعت نماز کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • صفا مروہ کی سعی کا تفصیلی طریقہ

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • طواف زیارت سے قبل طواف قدوم کے بعد سعی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • دورانِ طواف بیت اللہ کی طرف سینہ یا پیٹھ کرنا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • صفا و مروہ کی سعی کے دوران کسی سے تلخ کلامی ہونے پر صدقہ دینا لازم ہوگا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • بغیر وضو طواف وداع کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • عصر کے بعد طواف کے نوافل اور سعی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • عمرہ کرنے والے کے لیے طوافِ وداع کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • کیا لوگوں کو تکلیف دے کر حجر اسود کا بوسہ لینا درست ہے؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • سعی سے قبل حلق یا قصر کروانا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 1
  • کیا نفلی طواف ادھورا چھوڑنے سے اس کا پورا کرنا لازم ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • دورانِ طواف وضو ٹوٹ جانے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • دو رکعت واجب الطواف ادا کرنا بھول جائے تو عمرہ کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • جدہ کے مقامی شخص کاصرف طوا ف کے لیے مکہ مکرمہ جانا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • نفلی طواف لوٹانے کے بعد دم کا حکم باقی رہتا ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • جمری عقبیٰ کی رمی نہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 1
  • دو رکعت واجب الطواف عصر کی فرض نماز کے بعد ادا کرنا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • طوافِ زیارت کے بعد سعی نہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
  • لیکوریا کا رنگ براؤن ہونے کے بعد طوافِ زیارت کرنا

    یونیکوڈ   طواف و سعی 0
Related Topics متعلقه موضوعات