علمی معلومات

ولیمہ کا مسنون وقت کیا ہے؟

فتوی نمبر :
70888
| تاریخ :
2024-02-13
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

ولیمہ کا مسنون وقت کیا ہے؟

نکاح کے اگلے دن کیا ہم ولیمہ کر سکتے ہیں ؟ تاکہ ایک ہی دن میں ہم اپنی تقریبات کو مکمل کر دیں ، کیا یہ صحیح طریقہ ہے ؟ اور کیا شادی کی رات ہمبستری کرنا ضروری ہے کہ کچھ لوگ بولتے ہیں ، پھر ولیمہ حلال نہیں ہوتا ؟ براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بہتر اور افضل طریقہ تو یہی ہے کہ نکا ح کے بعد جب لڑکی رخصت ہو کر لڑکے کے گھرپہنچ جائے تو شبِ زفاف کے بعد اگلے ایک یا دو دنوں کے اندر ولیمہ کی دعوت کر لی جائے ، یہی مسنون طریقہ بھی ہے، لہذا سائل کو بھی اسی طرح کرنا چاہیئے، تا ہم کسی مجبوری کے تحت اگر رخصتی سے قبل ہی ولیمہ کی دعوت کرلی جائے تو اس سے بھی سنت پوری ہو جائے گی ، جبکہ ولیمہ کے لئے شوہر کاہمبستری کرنا شرعاً ضروری نہیں ، لہذا سوال میں ذکر کردہ لوگوں کا ہمبستری کے بغیر ولیمہ کو حلال قرارنہ دینا درست نہیں، بلکہ جہالت اور دینی احکام سے لا علمی پر مبنی ہے ، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مسند أبي يعلى الموصلي : عن أنس رضي الله عنه أنه قال : تزوج النبي ﷺ صفية و جعل عتقها صداقها، و جعل الوليمة ثلاثة أيام، و بسط نطعا جاءت به أم سليم، وألقى عليه أقطا و تمرا، و أطعم الناس ثلاثة أيام ( مسند أنس بن مالك، ج 6، ص 446، ط : دار المأمون للتراث ، دمشق)-
و في عمدة القاري : و قد اختلف السلف في وقتها حل عند العقد أو عقيبه؟ أو عند الدخول أو عقيبه ؟ أو موسع من ابتداء العقد إلى انتهاء الدخول ؟ على أقوال . قال النووى : اختلفوا فقال عياض : إن الأصح عند المالكية استحبابه بعد الدخول و عن جماعة منهم أنها عند العقد و عند ابن حبيب عند العقد و بعد الدخول و قال في موضع آخر يجوز قبل الدخول و بعده و قال الماوردي : عند الدخول و حديث أنس : فأصبح رسول الله صلى الله عليه و سلم عروسا بزينب فدعي القوم ، صريح أنها بعد الدخول و استحب بعض المالكية أن تكون عند البناء و يقع الدخول عقيبها و عليه عمل الناس الخ ( باب الصفرة المتزوج، ج ١٤ ، ص ١١2 ط : إمدادية ، ملتان )-
و في إعلاء السنن : و المنقول من فعل النبي صلى الله عليه وسلم أنها بعد الدخول ، كأنه يشير إلى قصة زينب بنت الجحش و قد ترجم عليه البيهقى بعد الدخول و حديث أنس في هذا الباب صريح في أنها الوليمة بعد الدخول الخ( باب استحباب الوليمة ، ج 11، ص 12، ط : إدارة القرآن )-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70888کی تصدیق کریں
0     1611
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات