قرآن سے متعلق احکامات

قرآن حفظ کرنے کے بعد بھولنے پر وعید

فتوی نمبر :
70971
| تاریخ :
2024-02-16
قرآن و حدیث / تفسیر و احکام القرآن / قرآن سے متعلق احکامات

قرآن حفظ کرنے کے بعد بھولنے پر وعید

کیا فرماتے ہیں علماء اس مسئلہ کے بارے میں کہ قرآن بھولنے کے متعلق سخت وعیدات آئی ہیں، حالانکہ اسکول و کالج کے اسٹوڈنٹس وغیرہ قرآن کو بھول چکے ہوتے ہیں، تو کیا یہ سب لوگ اس میں داخل ہیں؟ اگر نہیں تو اس کا محمل کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرآن کریم بھول جانے کے متعلق احادیثِ مبارکہ میں جو وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اگرچہ عند الاحناف ایسے لوگوں سے متعلق ہیں جو اس طور پر قرآن ِ کریم بھول گئے ہوں کہ دیکھ کر بھی قرآن مجید نہ پڑھ پاتے ہوں، تاہم اپنی غفلت ، سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے کلام پاک حفظ کرنے کے بعد بھول جانا بہت بڑے اجر سےمحرومی اور عظیم نعمت کی نا شکری کا باعث ہے، اس لئے ایسے طلبہ کو دیگر مصروفیات کے ساتھ کچھ وقت نکال کر تھوڑا تھوڑا کر کے یاد کرتے رہنا چاہیئے، تاکہ اس نعمتِ عظمیٰ کی محرومی سے بچا جاسکے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مشکاۃ المصابیح: وعن سعد بن عبادة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ما من امرئ يقرأ القرآن ثم ينساه إلا لقي الله يوم القيامة أجذم» اھ ( کتاب فضائل القرآن ص 191 ط: قدیمی )۔
وفی الھندیۃ: قراءة القرآن في المصحف أولى من القراءة عن ظهر القلب، إذا حفظ الإنسان القرآن ثم نسيه فإنه يأثم، وتفسير النسيان أن لا يمكنه القراءة من المصحف الخ ( کتاب الکراھیۃ ج 5 ص 317 ط: ماجدیۃ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70971کی تصدیق کریں
1     1290
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • درمیان سورہ توبہ سے تلاوت شروع کرتے ہوئے بسم اللہ پڑھنا

    یونیکوڈ   اسکین   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورہ فاتحہ کو پیشاب سے لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیات کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کو قطعی الثبوت اور حدیث ظنی الثبوت کیوں کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تفسیرِ ماجدی اور تفسیرِ عثمانی پر تبصرہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • محکمات ومتشابہات اور حروف مقطعات سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • حدیث سے نصِ قرآنی منسوخ ہو سکتی ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بسم اللہ کی جگہ ’’۷۸۶‘‘ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کس طرح تجوید سے پڑھ سکتے ہیں -قلب و نظر کی حفاظت کا طریقہ

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم کو رومن طرز پر لکھنا اور چھاپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآن کریم میں آیتوں کی تعداد

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • اللہ کا انکار کرنے کی وجہ سے قتل کرنے کے بارے میں کوئی آیت

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • بذاتِ خود علم حاصل کیے بغیر ، الھدی انٹرنیشنل و دیگر ویب سسائٹس سےدرسِ قرآن دینا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنِ کریم حفظ کر کے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • سورۃ فاتحہ سے متعلق چند سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ’’ض‘‘ کامخرج اور اس کےپڑھنے سے متعلق متعدد سوالات

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • دورانِ تلاوت عورت کا سر ڈھانپنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • گھر میں لگی آگ کے اندر قرآن کریم اور سورۃ یٰس وغیرہ کا جل جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • تلاوتِ قرآن کے اختتام پر کن کلمات کا کہنا مسنون ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • ہندو کو قرآن پڑھانے اور اس کے ہاتھ میں قرآن دینے کا حکم

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • کیا زندگی کے تمام مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے؟

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • قرآنی آیات اور اسماءِ حسنیٰ کے کتبے گھروں وغیرہ میں بطورِ برکت اور سجاوٹ کے لٹکانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآن کریم یاد کرکے بھول جانا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 1
  • قرآنی آیت یا دیگر اذکار کو بطور فون ٹونز استعمال کرنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
  • سورۃ کہف کی آیت نمبر۳۹ ’’لاحول‘‘ کے اضافہ کے ساتھ لکھنا

    یونیکوڈ   قرآن سے متعلق احکامات 0
Related Topics متعلقه موضوعات