علمی معلومات

کیا نفسیاتی امراض ماں باپ سے بچوں میں منتقل ہونے کا اعتقاد رکھنا درست ہے ؟

فتوی نمبر :
71082
| تاریخ :
2024-02-21
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

کیا نفسیاتی امراض ماں باپ سے بچوں میں منتقل ہونے کا اعتقاد رکھنا درست ہے ؟

السلام علیکم ! کیا بیماری جیسے کہ نفسیاتی امراض ماں یا باپ سے اولاد میں منتقل ہوسکتے ہیں؟اسلام کیا کہتاہےاس بارے میں؟میرے تقریباً پورے ددھیال اور مجھ میں نفسیاتی مسائل ہیں،جبکہ مفتی صاحب اور ایک عالم نے کہا کہ نفسیاتی امراض ماں یا باپ سے اولاد میں منتقل نہیں ہوتے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بیماری لگانے والی اور اسے منتقل کرنے والی ذات، تو صرف اللہ تعالیٰ کی ہے،البتہ بعض بیماریوں میں قدرتی طور پر اللہ تعالیٰ نے یہ خاصیت رکھی ہوتی ہےکہ اس بیماری کے پائے جانے کے وقت دوسروں کی طرف بھی وہ بیماری منتقل ہونے کا امکان ہوتا ہے،جیسے آگ کی خاصیت جلانے کی ہے،لیکن ان بیماریوں کے بارے میں یہ اعتقاد رکھنا درست نہیں کہ یہ بیماریاں متعدی ہونے میں فی نفسہ مؤثر ہیں،البتہ اسباب کے درجہ میں یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ مشیتِ الہی سے کسی ایک بیماری کے اسباب وجراثیم جب متعدی ہوکر دوسرے کی طرف منتقل ہوجائیں، تو یہ بیماری دوسرے کو بھی لگ سکتی ہے،لیکن یہ صورت بھی اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ساتھ معلق ہوگی،اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو یہ بیماری منتقل ہوگی،وگرنہ اسباب کے ہوتے ہوئے بھی یہ بیماری متعدی نہ ہوگی،لہذا سائل کا یہ اعتقاد رکھنا کہ نفسیاتی بیماری خاندان میں ایک دوسرے کی طرف یقینی طور پر منتقل ہوتی ہے،درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: (وعنه) : أي عن أبي هريرة (قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: (لا عدوى) : بفتح فسكون ففتح. وفي القاموس: إنه الفساد، وقال التوربشتي: العدوى هنا مجاوزة العلة من صاحبها إلى غيره، يقال: أعدى فلان فلانا من خلقه، أو من غرته. وذلك على ما يذهب إليه المتطببة في علل سبع: الجذام، والجرب، والجدري، والحصبة، والبخر، والرمد، والأمراض الوبائية. وقد اختلف العلماء في التأويل فمنهم من يقول: المراد منه نفي ذلك وإبطاله على ما يدل عليه ظاهر الحديث والقرائن المنسوقة على العدوى، وهم الأكثرون. ومنهم من يرى أنه لم يرد إبطالها، فقد قال - صلى الله عليه وسلم: " «فر من المجذوم فرارك من الأسد» ". وقال: " «لا يوردن ذو عاهة على مصح» " وإنما أراد بذلك نفي ما كان يعتقده أصحاب الطبيعة، فإنهم كانوا يرون العلل المعدية مؤثرة لا محالة، فأعلمهم بقوله هذا أن ليس الأمر على ما يتوهمون، بل هو متعلق بالمشيئة إن شاء كان، وإن لم يشأ لم يكن، ويشير إلى هذا المعنى قوله: " «فمن أعدى الأول» ". أي: إن كنتم ترون أن السبب في ذلك العدوى لا غير، فمن أعدى الأول؟ الخ (ج8 ص342/343 کتاب الطب والرقی ط: حقانیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابراہیم اسماعیل عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71082کی تصدیق کریں
0     806
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات