حلالہ اور طلاق مغلظہ

حلالۂ غیر شرعیہ کا حکم

فتوی نمبر :
71241
| تاریخ :
2024-02-25
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

حلالۂ غیر شرعیہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں نے اپنی بیوی کو لڑائی کے دوران تین بار ان الفاظ کے ساتھ طلاق دی کہ”تجھے طلاق دیتا ہوں، تجھے طلاق دیتا ہوں، تجھے طلاق دیتا ہوں“ اسکے بعد وہ عورت کسی مجبوری کی بناء پر علیحدہ نہیں ہوئی بلکہ میاں بیوی ساتھ رہتے رہے،اب ہم دونوں شرمندہ ہیں اور واپسی ایک دوسرے کو اپنانا چاہتے ہیں، طلاق کے بعد دونوں آپس میں ملتے رہے ہیں، اس دوران یعنی طلاق کے بعد عورت کوتین حیض آئے،اسکے بعد عورت کا حیض بند ہو گیا،جس پر اُسے شک ہوا کہ شاید حمل ٹھہر گیا ہےتو ہم نے ٹیسٹ کروایا، جس سے معلوم ہوا کہ تین ہفتے کا حمل ہے،اسکے بعد عورت نے اسقاطِ حمل کیلئے گولیاں استعمال کیں، چنانچہ دو دن عورت کو خون جاری رہا جس میں خون کے لوتھڑے نکلے،اسکے بعد عورت نے سوچا شاید حمل ختم ہو گیا ہے تو اس نے ایک آدمی سے حلالہ کیلئے نکاح کرلیااور نکاح اس شرط پر کیا کہ وہ شخص عورت کو ہاتھ نہیں لگائے گا،چنانچہ نکاح ہونے کے بعد لڑکی لڑکے کے درمیان کسی قسم کا کوئی میل ملاپ (خلوت یا ہمبستری)نہیں ہوا،پھر ایک دن بعد عورت نے اس لڑکے سے طلاق لے لی،تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ آیا اس عورت کی عدت مکمل ہو گئی ہے اور اسکا یہ نکاح پہلے شوہر کی حلّت کیلئے کافی ہے؟مزید یہ کہ کیا مذکور عورت پہلے شخص کیلئے حلال ہو گئی ہے؟ اگر نہیں ہوئی تو اب اُس عورت کیلئے قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا حکم ہے؟ رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے جب اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں تو اس سے اسکی بیوی پر تینوں طلاق واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی تھی،جس کے بعد دونوں کا میاں بیوی کی حیثیت سے ایک ساتھ رہنا شرعاً ناجائز و حرام تھا ،جس پر وہ سخت گناہ کے مرتکب ہوئے ہیں،لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً اپنے اس عمل پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کریں اورآئندہ اس قسم کے ناجائز کاموں سے مکمل اجتناب کریں۔
جبکہ مذکور عورت نے اگر دوسرے شخص سے نکاح کرنے کے بعد ہمبستری نہیں کی تو مذکور عورت سائل کیلئے حلال نہیں ہوئی، بلکہ بدستور حرام ہے، اور جب تک حلالۂ شرعیہ نہ کرلے تو سائل کے ساتھ اس کا نکاح بھی شرعاً درست نہ ہوگا -
اور حلالۂ شرعیہ یہ ہےکہ عورت اپنےشوہرسےعلیحدگی اورعدّتِ طلاق گزارنےکےبعدبغیرکسی شرط کےکسی دوسرے مسلمان سےنکاح کرےاور حقوقِ زوجیت اداکرے،چنانچہ اگر وہ دوسراشخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کےتحقق کیلئے ضروری ہے)کے فوراً بعد یا پھر ازدواجی زندگی کےکچھ عرصہ بعدطلاق دےدے، یا بیوی سےپہلےشوہرکاانتقال ہو جائے،بہرصورت اس کی عدّت گزارنے کے بعد اگر وہ پہلےشوہرکےنکاح میں آنا چاہے اورپہلاشوہربھی اس کو رکھنے پر رضا مند ہوتو نئے مہرکےتقرر کے ساتھ دوگواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِنکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں،تاہم حلالہ اس شرط کےساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی بیوی کونکاح کے بعد طلاق دےگا،تاکہ وہ زوجِ اول کےلیےحلال ہو جائے , مکروہِ تحریمی ہے،جس پر احادیثِ مبارکہ میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں،البتہ بغیرکسی شرط کےاس کےساتھ نکاح کرنابلاشبہ جائزاوردرست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: {فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ} (البقرة: 230)
وفی صحیح البخاری: عن عائشة ان رجلا طلق امراته ثلاثا فتزوجت، فطلق، فسئل النبي ﷺ: ا تحل للاول؟ قال: لا حتى يذوق عسيلتها كما ذاق الاول۔الحدیث (2/791)
وفی صحیح البخاری: قال الليث، عن نافع: كان ابن عمر إذا سئل عمن طلق ثلاثا قال: لو طلقت مرة أو مرتين، فإن النبي صلى الله عليه وسلم أمرني بهذا، فإن طلقتها ثلاثا حرمت حتى تنكح زوجا غيرہ۔الحدیث (2/ 792)
وفي الفتاویٰ الهندية: وإن كان ‌الطلاق‌ ثلاثا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها۔اھ (1/473)
وفی رد المحتار: (قوله وحلها للأول) أي لا تحل مطلقة الثلاث للزوج الأول بمجرد خلوة الثاني بل لا بد من وطئه لحديث العسيلة۔اھ (3/119)
وفیه ایضاً: نعم، نقل بعضهم أنه اتفق العلماء على أن نفخ الروح لايكون إلا بعد أربعة أشهر أي عقبها كما صرح به جماعة. والمرئي حيض إن دام ثلاثا وتقدمه طهر تام وإلا استحاضة، ولو لم يدر حاله ولا عدد أيام حملها ودام الدم تدع الصلاة أيام حيضها بيقين ثم تغتسل ثم تصلي كمعذور. (قوله: والمرئي) أي الدم المرئي مع السقط الذي لم يظهر من خلقه شيء (قوله: وتقدمه) أي وجد قبله بعد حيضها السابق، ليصير فاصلًا بين الحيضتين. وزاد في النهاية قيدًا آخر، وهو أن يوافق تمام عادتها، ولعله مبني على أن العادة لا تنتقل بمرة والمعتمد خلافه، فتأمل. (قوله: وإلا استحاضة) أي إن لم يدم ثلاثا وتقدمه طهر تام، أو دام ثلاثًا ولم يتقدمه طهر تام، أو لم يدم ثلاثًا ولاتقدمه طهر تام۔اھ (3/302)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
اسامہ ارشد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71241کی تصدیق کریں
0     955
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات