ملازمت

آئل ریسائیکل کرکے بیچنے والی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
71626
| تاریخ :
2024-03-12
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

آئل ریسائیکل کرکے بیچنے والی ملازمت کا حکم

السلام علیکم !حضرت عرضی یہ ہے کہ آج کل ریسائکل انجن آئل کا کاروبار چل رہا ہےیعنی یہ پرانا اور خراب انجن آئل ہوتا ہے، جس کو ریسائکل کر کے باقاعدہ پیکنگ میں فروخت کیا جارہا ہے،پوچھنا یہ ہے کہ کیا اس طرح کے کاروبار سے یا اس طرح کی سیل جاب سے منسلک رہنا اور اس سے حاصل آمدنی جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ یہ پرانا جلا ہوا انجن آئل ہوتا ہے تو اس کو ریسائکل کیا جاتا ہے یعنی یہ مکمل طور پر ریفائن نہیں ہوتا،کیا اس طرح کے آئل سیل کی جاب یا اس طرح کے کاروبار کو کرنا جائز ہو گارہنمائی فرمائیں۔شکریہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسؤلہ میں اگر پرانےآئل کو صاف ریسائیکل اور پیکنگ کر کے نیا کہہ کر فروخت کیا جاتا ہو تو یہ عمل جھوٹ اور دھوکہ دہی پر مبنی عمل ہو نے کی وجہ سے شرعاً ناجائز اور حرام ہے ،لہذا خود اس طرح کا کاروبار کرنا اور جان بوجھ کر اس طرح کے دھوکہ دہی پر مبنی کاروبار سے منسلک رہنا درست نہیں جس سے اجتناب لازم ہے ، البتہ اگر آئل کو ریسائیکل کرنے کے بعد نیا اور Refinedکہہ کر نہ بیچا جا تا بلکہ خریدار اور کسٹمر کو آئل کی کوالٹی کے بارے میں علم ہو یا آئل پر اس طرح کی کوئی علامت یا تحریردرج ہے جس سے اس کا ریسائکل ہو نا واضح طور پر معلوم ہو رہا ہو ، تو ایسی صورت میں ریسائیکل آئل کی خرید فروخت میں شرعاً کوئی حرج نہیں بشرطیکہ کوئی اور وجہ عدم جواز کی نہ ہو ۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مسند الامام أحمد بن حنبل: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ قَالَ: حُدِّثْتُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يُطْبَعُ الْمُؤْمِنُ عَلَى الْخِلَالِ كُلِّهَا إِلَّا الْخِيَانَةَ وَالْكَذِبَ(ج36 ص504 رقم الحدیث22170 ط: مؤسسة الرسالة)
وفی درر الحكام في شرح مجلة الأحكام :الثمن المسمى هو الثمن الذي يسميه ويعينه العاقدان وقت البيع بالتراضي سواء كان مطابقا للقيمة الحقيقية أو ناقصا عنها أو زائدا عليها. ( المادة 153ج1ص 124)۔
وفی الفتاوى الهندية :ومن اشترى شيئا وأغلى في ثمنه فباعه مرابحة على ذلك جاز وقال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - إذا زاد زيادة لا يتغابن الناس فيها فإني لا أحب أن يبيعه مرابحة حتى يبين. (3/ 161)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
ظفراللہ نعمت عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 71626کی تصدیق کریں
0     592
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات