اجرت و کرایہ داری

چندہ جمع کرنے پر اس میں سے کچھ فیصد بطورِ اجرت طے کرنا

فتوی نمبر :
72705
| تاریخ :
2024-04-25
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

چندہ جمع کرنے پر اس میں سے کچھ فیصد بطورِ اجرت طے کرنا

ہماری کنسلٹنسی فرم ہے، جوفنڈ ریزنگ کا کام بھی کرتی ہے، کیا ہم کسی جماعت کے لئے یا کسی ادارے کے لئے اس کو زکوۃ صدقہ یا ڈونیشن کی مد میں جو فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں ،اس کے اوپر اپنے سروس چارجز 10 پرسنٹ لے سکتے ہیں ؟ اس کمپنی سے ظاہری بات ہے وہ کمپنی جس کے لئے ہم فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں، اس کو اگر ہم 10 لاکھ روپے لا کر دیتے ہیں اور اس میں سے ہمیں 10 پرسنٹ کمیشن جو لینا ہے وہ اسی اماؤنٹ میں سے دے رہا ہوگا تو ہمارے لئے ہماری سروس کےمقابلے میں یہ پیسے لینا جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ غیر ملازم کے لئے کسی ادارہ میں چندہ وغیرہ جمع کرنے پر فیصدی اعتبار سے کمیشن طے کرنا درست نہیں، بلکہ اس کام پر متعین رقم بطورِ اجرت ان سے مقرر کرنی چاہیے ، چنانچہ سائل اگر کسی ادارے کا ملازم نہ ہو اور اس ادارے کے لئے فنڈز جمع کرتا ہو تو جمع کردہ فنڈز کا دس یا بیس فیصد وغیرہ طے کرنا درست نہیں، بلکہ اس کام پر باقاعدہ کوئی متعین رقم بطورِ اجرت مقرر کی جائے، چنانچہ فنڈز جمع کرانے کے بعد اگر مذکور ادارہ اسی رقم سے اجرت دے تو یہ بھی درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الھندیۃ: ومنها أن تكون الأجرة معلومة. ومنها أن لا تكون الأجرة منفعة هي من جنس المعقود عليه كإجارة السكنى بالسكنى والخدمة بالخدمة. الخ ( کتاب الاجارۃ ج 4 ص 411 ط: ماجدیہ )۔
وفی الدر المختار: (ولو) (دفع غزلا لآخر لينسجه له بنصفه) أي بنصف الغزل (أو استأجر بغلا ليحمل طعامه ببعضه أو ثورا ليطحن بره ببعض دقيقه) فسدت في الكل؛ لأنه استأجره بجزء من عمله، والأصل في ذلك نهيه - صلى الله عليه وسلم - عن قفيز الطحان وقدمناه في بيع الوفاء والحيلة أن يفرز الأجر أولا أو يسمي قفيزا بلا تعيين ثم يعطيه قفيزا منه فيجوز الخ ( کتاب الاجارۃ ج 6 ص 56 ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72705کی تصدیق کریں
0     892
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات