خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کے ایام کا مدت سے زیادہ ہونے کی صورت میں نمازوں کا حکم

فتوی نمبر :
72994
| تاریخ :
2024-05-07
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کے ایام کا مدت سے زیادہ ہونے کی صورت میں نمازوں کا حکم

اگر کسی بہن کو اس کے آخری عام ماہواری کے دنوں کے بعد تقریباً (ڈیڑھ ماہ) 48 دنوں کے بعد حیض آئے جوکہ 15 دن تک جاری ہے،جبکہ بالغ ہونے کے بعد سے اس کی عام ماہواری کی مدت 5 دن ہے، یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اسے اتنے لمبے عرصے کی ماہواری ہوئی ہے،کیا معمول کے دورانیہ کے بعد کی نمازیں جو چھوٹ گئی ہیں،انکی قضاء واجب ہے یا وہ تمام10 دن اس کی عام ماہواری میں شمار ہوتے ہیں؟عمر 43 سال۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ اگر کسی عورت کی ماہواری کی عادت متعین ہو، اور پھر کسی ماہ میں سابقہ عادت سے بڑھ کر دس دنوں سےبھی تجاوز کرجائے، تو اس عورت کی سابقہ عادت کے ایام کو حیض سمجھا جائے گا،اور بعد کے خون کو استحاضہ کا خون شمار کیا جائے گا، صورت مسئولہ میں چونکہ سائلہ کی سابقہ عادت 5 دن ہے، لہذا یہ پانچ دن تو حیض کے شمار ہونگے،البتہ باقی کے ایام استحاضہ کے شمار ہونگے، چنانچہ بقیہ دنوں کی نمازوں کی قضاء اس پر لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی فتح القدیر: (قوله ولو زاد الدم على عشرة أيام ولها عادة معروفة دونها ردت إلى أيام عادتها) فيكون الزائد على العادة استحاضة وإن كان داخل العشرة، وهل تترك بمجرد رؤيتها الزيادة؟ اختلف فيه، قيل لا إذا لم يتيقن بكونه حيضا لاحتمال الزيادة على العشرة الخ (ج1 صـ176 کتاب الطھارۃ باب الحیض ط: دارالفکر)۔
وفی الدر المختار: (ودم استحاضة) حكمه (كرعاف دائم) وقتا كاملا (لا يمنع صوما وصلاة) ولو نفلا (وجماعا) لحديث «توضئي وصلي وإن قطر الدم على الحصير» الخ (ج1 صـ298 کتاب الطھارۃ باب الحیض ط: سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72994کی تصدیق کریں
1     1618
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات