منی اور مذی میں کیا فرق ہے؟ کیا دونوں حالت میں نہانا فرض ہوجاتا ہے؟
نجس ہونے میں منی اور مذی دونوں برابر ہیں، البتہ اپنی ماہیت اور طہارت حکمی کے اعتبار سے دونوں میں فرق ہے، چناچہ مذی نکلنے سے صرف وضو ٹوٹتا ہے، جبکہ منی کے خروج سے جبکہ وہ شہوت اور کود کر نکلے،غسل لازم ہوجاتا ہے۔
کما فی الدرالمختار: (وفرض) الغسل (عند) خروج (مني) من العضو الخ۔(ج۱، ص۱۵۹)
وفیہ ایضاً: (لا) عند (مذي أو ودي) بل الوضوء منها الخ۔(ج۱، ص۱۶۵)۔
و فی ردالمحتار: (قوله: لا عند مذي) أي لا يفرض الغسل عند خروج مذي (الی قولہ) ماء رقيق أبيض يخرج عند الشهوة لا بها الخ(ج۱، ص۱۶۵)۔