اجرت و کرایہ داری

قرض دے کر کم کرائے پر زمین لینا

فتوی نمبر :
73236
| تاریخ :
2024-05-19
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

قرض دے کر کم کرائے پر زمین لینا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہماری ایک زمین ہے، جو فی الحال ہمارے استعمال میں نہیں ہے، ہمیں اس وقت پیسوں کی اشد ضرورت ہے، جبکہ کوئی قرضہ حسنہ دینے کے لئے تیار نہیں ہے، ایک شخص یہ زمین لینا چاہتا ہے 3 لاکھ میں، اس کا کہنا ہے کہ جب تک آپ میری رقم واپس نہیں لوٹا دیتے ،تو وہ زمین میں اپنے استعمال میں لاؤں گا اور میری رقم میں سے پچیس ہزار روپے آپ لوگ کاٹ لیا کریں، جبکہ واضح ہو کہ اس طرح کی زمین کا سالانہ کرایہ تقریباً پچاس ہزار سے زائد ہے، لیکن چونکہ اس سے ہم تین لاکھ روپے لیں گے تو وہ پچیس ہزار سے زیادہ دینے یا کٹوانے کے لئے تیار نہیں اور ہم اس سے یہ بات طے کرچکے ہیں کہ جب بھی ہم آپ کی بقیہ رقم آپ کو لوٹادیں تو آپ نے وہ زمین ہمارے حوالہ کردینی ہے، اب اس صورتِحال میں آپ ہمیں بتائیں کہ شرعی لحاظ سے یہ معاملہ جائز ہے یا نہیں؟ اگر ٹھیک نہیں ہے تو اس کے جواز کی کیا صورت ہوگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ قرض دے کر اس پر کسی بھی قسم کا مشروط یا معروف نفع حاصل کرنا سود کے زمرے میں آنے کی وجہ سے ناجائز و حرام ہے، لہٰذا سوال میں ذکر کردہ طریقۂ کار کے مطابق معاملہ کر کے قرض دینے کی وجہ سے پچاس ہزار روپے سے زائد کرایہ کی جگہ کا فقط پچیس ہزار روپے کرایہ وصول کرنا اور قرض کی وجہ سے رعایت کرنا سودی معاملہ کی ایک صورت ہے، اس لئے ایسا کرنا شرعاً جائز نہیں ، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ اس کے جواز کی صورت یہ ہوسکتی ہے کہ سائل مذکور شخص کے ساتھ قرض کا معاملہ کرنے کے بجائے اس کے ساتھ معلوم و متعین مدت تک کرایہ داری کا معاملہ کر لے اور کرایہ کی مد میں تین لاکھ روپے ایڈوانس وصول کرلے اور پھر ہر ماہ طے شدہ رقم کرایہ کی مد میں کاٹتا رہے، تو ایسا کرنے سے یہ معاملہ شرعاً درست ہوجائے گا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار تحت (قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه الخ ( ج 5 ص 166 ط: سعید )۔
وفیہ ایضاً: وممن أفتى بلزوم الخلو الذي يكون بمقابلة دراهم يدفعها للمتولي أو المالك العلامة المحقق عبد الرحمن أفندي العمادي صاحب هدية ابن العماد وقال: فلا يملك صاحب الحانوت إخراجه ولا إجارتها لغيره ما لم يدفع له المبلغ المرقوم، فيفتي بجواز ذلك للضرورة قياسا على بيع الوفاء الذي تعارفه المتأخرون احتيالا على الربا إلخ. قلت: وهو مقيد أيضا بما قلنا إذا كان يدفع أجر المثل، وإلا كانت سكناه بمقابلة ما دفعه من الدراهم عين الربا كما قالوا: فيمن دفع للمقرض دارا ليسكنها أو حمارا ليركبه إلى أن يستوفي قرضه أنه يلزمه أجرة الدار أو الحمار على أن ما يأخذه المتولي من الدراهم ينتفع به لنفسه، فلو لم يلزم صاحب الخلو أجرة المثل للمستحقين يلزم ضياع حقهم الخ ( ج 4 ص 522 ط: سعید )۔
وفی الدر المختار: (ويعلم النفع ببيان المدة كالسكنى والزراعة مدة كذا) الخ (کتاب الاجارۃ ج 6 ص 6 ط: سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73236کی تصدیق کریں
0     569
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات