حلالہ اور طلاق مغلظہ

یہ گمان کرتے ہوئے کہ تین طلاقیں ایک شمار ہوتی ہیں, تین طلاق دینے کا حکم

فتوی نمبر :
73408
| تاریخ :
2024-05-26
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

یہ گمان کرتے ہوئے کہ تین طلاقیں ایک شمار ہوتی ہیں, تین طلاق دینے کا حکم

السلام علیکم !
گھر میں جھگڑے کے دوران میں نے اپنی بیوی کو پہلی طلاق دی ہے یہ کہہ کر کہ " میں آج تمہیں پہلی طلاق دے رہا ہوں " اگر تم چاہو تو میرے ساتھ رجوع کر لینا ، لیکن میری بیوی نے غصے میں کہا کہ نہیں مجھے تین طلاق دو، میں نے غصے میں کہا ٹھیک ہے " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " میں تمہیں طلاق دیتا ہوں " یہاں میں یہ کہنا چاہوں گا کہ میری بیوی کو نفسیا تی ایشو کی وجہ سے اکثر اوقات مجھے اس طرح کا بہت کچھ کہنا پڑتا ہے، جو میں دل یا نیت سے نہیں کہتا ہوں، اگرچہ میری نیت تین طلاق دینے کی نہ تھی اور اس بات پر یقین تھا کہ تین طلاق ایک مجلس میں نہیں ہوتی، چاہے جتنی مرضی بھی بولیں، کچھ دیر کے بعد میری بیوی نے کہا کہ میں صلح کرنا چاہتی ہوں، میں نے کہا ٹھیک ہے، ہمارا رجوع ہوگیا، اور میں صلح کرتا ہوں، اب میری بیوی کے کچھ رشتہ دار یہ کہہ رہے ہیں کہ تین طلاقیں ہو گئی ہیں، جبکہ میں کہہ رہا ہوں کہ نہیں، میں تو یہ جانتا تھا کہ ایک دفعہ میں تین طلاقیں ہوتی ہی نہیں، اور میری نیت بھی نہیں تھی دینے کی ، اور گھر میں لڑائی کے دوران پہلے بھی بہت دفعہ اونچ نیچ بول بولے جاتے ہیں، اب میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا میری طلاق واقع ہوگئی ؟ اور واپسی کے سارے راستے بند ہیں ؟ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک مجلس کی تین طلاقیں خواہ ایک جملہ سے دی ہوں جیسے تجھے تین طلاق ہیں یا علیحدہ علیحدہ جملوں سے دی ہوں، جیسے تمہیں طلاق دیتا ہوں، تمہیں طلاق دیتا ہوں، تمہیں طلاق دیتا ہوں، بہر صورت اس سے قرآن و سنت کی روشنی میں تین طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں، اس پر حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین عظام رحمہم اللہ کا اتفاق ہے اور امت کے چاروں ائمۂ , امام اعظم، امام مالک، امام شافعی اور امام احمد بن حنبل رحمھم اللہ کا بھی یہی مسلک ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں جب سائل نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران اپنی بیوی کو مذکور الفاظ ” میں آج تمہیں پہلی طلاق دے رہا ہوں “ کے ذریعہ پہلی طلاق دینے کے بعد ، بیوی کے مطالبۂ طلاق پر مزید دو بار "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں" کے الفاظ کہہ دیے ، اگر چہ یہ واضح اور صریح الفاظ سائل نے بلا نیتِ طلاق کہے ہوں، تب بھی اس طرح کہنے سے بیوی پر مزید دو طلاقیں واقع ہوکر مجموعی طور پر تین طلاقوں سے حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے، چنانچہ اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا، لہٰذا دونوں پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کریں، اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گنہگار ہوں گے ، جبکہ عورت ایامِ عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔
اور حلالۂ شرعیہ یہ ہے کہ عورت ایامِ عدت گزرنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی مسلمان سے اپنا عقدِ نکاح کرے، چنانچہ اگر وہ دوسرا شخص بھی اسے ایک مرتبہ ہمبستری (جو کہ حلالۂ شرعیہ کے تحقق کے لئے ضروری ہے) کے بعد فوراً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا طلاق تو نہ دے، مگر اس کا پہلے انتقال ہو جائے ، تو بہرِ صورت اس کی عدت گزرنے کے بعد اگر وہ پہلے شوہر کے عقدِ نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اسے رکھنے پر رضا مند ہو تو نئے مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کر کے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کر سکتے ہیں، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوجِ ثانی ہمبستری کے بعد بیوی کو طلاق دیگا، تاکہ زوجِ اول کے لئے عورت دوبارہ حلال ہوجائے , مکروہِ تحریمی ہے اور احادیثِ مبارکہ میں اس پر وعیدیں وارد ہوئی ہیں ، لہذا س سے احتراز لازم ہے ، البتہ بلا شرط ایسا کرنا بلا شبہ جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی احکام القرآن للجصاص : قال أبو بكر: قوله تعالى : ( الطلاق مرتان فإمساك بمعروف أو تسريح بإحسان ) الآية ، يدل على وقوع الثلاث معا مع كونه منهيا عنها اھ ( ج 1 ، صـــ 386 ) ۔
و فیہ ایضاً : فالكتاب والسنة وإجماع السلف توجب إيقاع الثلاث معا و إن كانت معصية اھ ( ج 1 ، صـــ 387 ) ۔
وفي الصحيح للبخاري : عن عائشة رضى الله عنها جائت امرأة رفاعة القرظى النبي صلى الله عليه وسلم فقالت كنت عند رفاعة فطلقى فابت، فتزوجت عبد الرحمن بن الزبير فانما معه مثل هدبة الثوب، فقال اتريدين أن ترجعی إلى رفاعة ؟ لا، حتى تذوقى عسيلته ويذوق عسيلتك اھ (ج ٢ ص ١٢٤٣ ، باب شهادۃ المختبی، ط: البشرى)۔
و فی الشامیۃ : و ذهب جمهور الصحابة و التابعين و من بعدهم من أئمة المسلمين إلى أنه يقع ثلاث اھ ( ج 3 ، صـــ 233 ) ۔
و فی الفتاوی الھندیۃ : و إذا قال لامرأتہ أنت طالق و طالق و طالق و لم یعلقہ بالشرط إن کانت مدخولۃ طلقت ثلاثاً اھ ( ج 1 ، صـــ 355 ) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالرب لحاظ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73408کی تصدیق کریں
0     1001
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کی جھوٹی اقرار سے وقوع طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات