ملازمت

تکافل کمپنی میں ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
73532
| تاریخ :
2024-05-30
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

تکافل کمپنی میں ملازمت کا حکم

میں پاکستان میں آن لائن جوب کرتا ہوں، دبئی کی ایک انشورنس کمپنی کا ا کاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ میں، دبئی ایک اسلامک مملکت ہے، اس لیے وہاں انشورنس کمپنی بھی اسلامی قوانین کے مطابق ہی کھلی ہوگی، ہماری کمپنی کا ایک شریعہ بورڈ بھی ہے جس کے چیئرمین مفتی زبیر عثمانی صاحب ہیں، اب میرا سوال یہ ہے کہ کیا میری یہ جوب اور تنخواہ جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا بیان اگر حقیقت پر مبنی ہو کہ وہ جس کمپنی میں فرائض سر انجام دے رہا ہے، وہ واقعۃ ایک ایسے شریعہ بورڈ کی نگرانی میں کام کر رہی ہو کہ جس کے چئرمین ”مفتی زبیر عثمانی “ہوں تو سائل کا اس کمپنی میں ملازمت اختیار کرنا جائز اور درست ہے ، اور اس سے ملنے والی تنخواہ بھی حلال ہے،ورنہ نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی قولہ تعالیٰ: وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرِّبَا اھ (سورۃ البقرۃ، الآیۃ: 275)-
وقال ایضاً: وتعاونوا علی البّر وّالتّقوی (سورۃ المائدۃ، الآیۃ: 2)-
وفی صحیح مسلم: عن جابرؓ قال :لعن رسول ﷺ اٰکل الربوا وموکلہ وکاتبہ وشاھدیہ وقال ھم سواء اھ (کتاب البیوع، باب الربا، ج 2، ص27، ط: قدیمی کتب خانہ)-
وفی مرقاۃ المفاتیح: عن جابر قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا» أي: آخذه وإن لم يأكل ، وإنما خص بالأكل لأنه أعظم أنواع الانتفاع كما قال تعالى: {إن الذين يأكلون أموال اليتامى ظلما} (ومؤكله) : بهمزة و يبدل أي: معطيه لمن يأخذه ، وإن لم يأكل منه نظرا إلى أن الأكل هو الأغلب أو الأعظم كما تقدم ، قال الخطابي: سوى رسول الله - صلى الله عليه وسلم بين آكل الربا وموكله ، إذ كل لا يتوصل إلى أكله إلا بمعاونته ومشاركته إياه، فهما شريكان في الإثم كما كانا شريكين في الفعل ، (الی قولہ) (وكاتبه وشاهديه) : قال النووي: فيه تصريح بتحريم كتابة المترابيين والشهادة عليهما وبتحريم الإعانة على الباطل، الخ (الفصل الاول، باب الربا،ج6، ص51، ط: حقانیہ)-
و فی تکملۃ فتح الملھم : ان التوظف فی البنوک الربویۃ لا یجوز ، فان کان عمل المؤظف فی البنک ما یعین علی الربا ،کالکتابۃ او الحساب ، فذالک حرام لوجھین الاول اعانۃ علی المعصیۃ و الثانی اخذ الاجرۃ من مال الحرام ، فان معظم دخل البنوک حرام مستجلب بالربا ،و اما اذا کان العمل لا علاقۃ لہ بالربا فانہ حرام لوجہ الثانی فحسب، فاذا وجد بنک معظم دخلہ حلال ، جاز فیہ التوظف للنوع الثانی من الاعمال و اللہ اعلم اھ(1/619)-
وفی رد المحتار: (قوله لأنه يصير قمارا) لأن القمار من القمر الذي يزداد تارة وينقص أخرى، وسمي القمار قمارا لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه وهو حرام بالنص ، ولا كذلك إذا شرط من جانب واحد لأن الزيادة والنقصان لا تمكن فيهما بل في أحدهما تمكن الزيادة، وفي الآخر الانتقاص فقط فلا تكون مقامرة لأنها مفاعلة منه زيلعي اھ (کتاب الحظر و الاباحۃ ، فصل فی البیع ، ج 6، ص403، ط: ایچ ایم سعید)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73532کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات