اجرت و کرایہ داری

ایڈوانس رقم کی وجہ سے مکان و دکان کے کرایہ میں کمی کرنے کاحکم

فتوی نمبر :
73581
| تاریخ :
2024-06-01
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

ایڈوانس رقم کی وجہ سے مکان و دکان کے کرایہ میں کمی کرنے کاحکم

میں ایک کرائے کے مکان میں رہتا ہوں،جس کا کرایہ تقریباً 20 سے 25 ہزار ہے۔ اور ایڈوانس ایک لاکھ ہے ۔پر میں نے مکان مالک کو پانچ لاکھ ایڈوانس دیا ہے جس پر کرایہ 14000 طے پایاگیا یہ صورت جائزہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مکان، یا دکان وغیرہ کے کرایہ داری معاہدے کے وقت ایڈوانس کی مد میں وصول کی جانے والی رقم فقہی اعتبارسےقرض ہے اور قرض کے بدلےمیں کسی بھی قسم کا نفع حاصل کرنا اصولِ شرعیہ کے خلاف اور سود کے زمرے میں آتا ہے، لہذا صورت ِمسئولہ میں سائل کا ایڈوانس کی مد میں غیر معمولی رقم دیکر اس کے عوض مارکیٹ ریٹ کے بجائے کم قیمت پر مکان کرایہ پر لینا قرض کے بدلے نفع لینے کی وجہ سے سودی معاملہ شمار ہوگا، جو کہ شرعاً ناجائز اور حرام ہے اور یہ معاملہ فسخ کرنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المبسوط:و نہیٰ رسول اللہ ﷺ عن قرض جر منفعۃ و سماہ ربا إلخ(ج 14 ص 35 باب القرض و الصرف فیہ، ط: ادارۃ القرآن و العلوم الإسلامیہ)۔
و فی النتف فی الفتاوی: انواع الربا: و أما الربا فھو ثلاثۃ اوجہ: احدھا فی القروض و الثانی فی الدیون و الثالث فی الرھون فأما فی القروض فھو علی وجھین: احدھا ان یقرض عشرۃ دراھم بأحد عشر درھما أو باثنی عشر و نحوھا و الآخر أن یجر الی نفسہ منفعۃ بذلک القرض أو تجر الیہ و ھو ان یبیعہ المستقرض شیئا بأرخص مما یباع أو یؤجرہ أو یھبہ ھبۃ(إلی قولہ) و لو لم یکن ذلک (ھذا) القرض لما کان (ذلک) الفعل فان ذلک ربا، و علی ذلک قول إبراھیم النخعی کل دین جر منفعۃ لا خیر فیہ الخ (انواع الربا،الربا فی القروض ص: 296 ط: ایچ ایم سعید)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رحمان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73581کی تصدیق کریں
0     57
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات