جوبلی لائف انشورنس میں ملازمت کرنا حرام ہے یا حلال؟
مروجہ انشورنس کمپنیوں کا کاروبار اور ان کے طریقہ کار میں ربا، قمار اور غرر پایا جاتا ہے، جو کہ شرعاً حرام ہے، اس لئے جوبلی لائف انشورنس سمیت حرام کاروبار میں ملوث تمام کمپنیوں میں ناجائز امور کی انجام دہی پر مبنی ملازمت اختیار کرنا شرعاً درست نہیں، اس سے اجتناب ضروری ہے۔
کما فی صحیح مسلم: لعن رسول اللہ ﷺ اکل الربٰو وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ وقال ہم سواء۔ الخ (ج۲، ص۲۷)۔
وفی تکملۃ فتح الملہم (قولہ وکاتبہ) لأن کتابۃ الربٰو اعانۃ علیہ ومن ہنا ظہر أن التوظف فی البنوک الربویۃ لا یجوز، فان کان عمل الموظف فی البنک ما یعین علی الربٰو کالکتابۃ أو الحساب فذالک حرام بوجہین، الاول اعانۃ علی المعصیۃ والثانی اخذ الاجرۃ من مال الحرام۔ الخ (ج 1 ص 219)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0