اجرت و کرایہ داری

وراثتی گھر میں رہنے والے بہن بھائیوں سے کرایہ لینا

فتوی نمبر :
76827
| تاریخ :
2024-07-24
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

وراثتی گھر میں رہنے والے بہن بھائیوں سے کرایہ لینا

السلام علیکم! مفتی صاحب! میں یہ فتوی لینا چاہ رہاہوں کہ میری والدہ کے انتقال کو تقریباً ڈیڑھ سال ہوگئے ہیں، اور میراایک بھائی اور ایک بہن اور بہن کا ایک بیٹا اس گھر میں والدہ کی حیات سے رہتے آرہے ہیں، جبکہ ہفتہ میں ایک بیٹھک ہوتی ہے، جسمیں ہم سب بہن بھائی یعنی: چار بہنیں، اور تین بھائی مل بیٹھتے ہیں، اور پھر آجاتے ہیں، اور باقی وہ بھائی، بہن اور ایک بیٹا وہاں مستقل رہائش پزیر ہیں،اور وہاں کی ساری ضروری چیزیں انکے استعمال میں ہیں، اب کیا ان پر اس گھر کا کرایہ بنتاہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ والدین کےانتقال کے بعد انکا ترکہ جتنا جلدی ممکن ہو، تمام ورثاء میں تقسیم کرکے اس فریضہ سے سبکدوشی کی فکر کرنی چاہیئے، تاکہ بعد میں کسی قسم کی بد مزگی، آپس کے اختلافات اور کسی کی حق تلفی تک بات نہ پہنچے، لہذا صورت مسئولہ میں بھی سائل کے بہن بھائیوں کو چاہیئے کہ ترکہ جلد ازجلد تقسیم کرکےہر وارث کو اس کا شرعی حصہ دیدیا جائے، تاہم اگر باہمی رضامندی سے ترکہ کی تقسیم فی الحال نہ کررہے ہوں، تو یہ بھی درست ہے، البتہ جو بھائی بہن اور بھانجا اس گھر میں رہائش پذیر ہیں، تو باہمی رضامندی سے اس گھر کا کرایہ طے کیا جاسکتا ہے،اور حاصل ہونے والا کرایہ تمام ورثاء میں حسب حصص شرعی تقسیم کرنا ضروری ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی مجلۃ الاحکام العدلیۃ: (المادة 1071) يجوز لأحد الشريكين أن يتصرف مستقلا في الملك المشترك بإذن الآخر لكن لا يجوز له أن يتصرف تصرفا مضرا بالشريك.
(المادة 1073) تقسيم حاصلات الأموال المشتركة في شركة الملك بين أصحابهم بنسبة حصصهم. فلذلك إذا شرط لأحد الشركاء حصة أكثر من حصته من لبن الحيوان المشترك أو نتاجه لا يصح. (صـ206)۔
وفیھا ایضاً: المادة (83 0 1) إنما تعتبر وتجري المهايأة بعد الخصومة ; فعليه إذا سكن أحد صاحبي الدار المشتركة في جميع الدار مدة مستقلا بدون أن يدفع أجرة عن حصة الآخر فلا يسوغ لشريكه أن يقول له: إما أن تدفع لي أجرة حصتي عن تلك المدة وإما أن أسكن بقدر ما سكنت. إلا أن له - إن شاء - تقسيم الدار إن كانت قابلة للقسمة وإن شاء طلب المهايأة على أن تكون معتبرة من بعد ذلك أي من تاريخ المخاصمة ولكن إذا غاب أحد الشريكين فسكن الحاضر في الدار المشتركة مدة - كما بين في المادة الآنفة - فللغائب عند حضوره أن يسكن فيها بقدر تلك المدة. (صـ208 الکتاب العاشر الشرکات الفصل الثانی ط: نور محمد کار خانہ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالحنان رمضان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76827کی تصدیق کریں
0     821
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات