علمی معلومات

فتاوی ہندیہ کے ایک جزئیہ کی وضاحت

فتوی نمبر :
76883
| تاریخ :
2024-07-27
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

فتاوی ہندیہ کے ایک جزئیہ کی وضاحت

ایک جزئیہ فتاوی ہندیہ میں ہے "ببقرۃ واحدۃ غنی "اس کا محمل کیا ہے ؟یہ جزئیہ " لسان الحكام في معرفة الأحكام،الفتاوى البزازية أو الجامع الوجيز في مذهب الإمام الأعظم أبي حنيفة النعمان اور كمال الدراية وجمع الرواية والدراية من شروح ملتقى الأبحر میں بھی مذکورہے ،مقصد سوال یہ ہے کہ یہ جزئیہ مطلق ہے،کیا دودھ والی گائے اور پالتو گا ئے دونوں برابر ہیں کہ اگر کسی کے پاس صرف دودھ والی گائے ہے یا پالتو گائے ہے تو اس کی وجہ سے وہ غنی ہے ،لہذا اس پر قربانی ہے یا یہ مقید ہے ؟رہنمائی فرماکر مشکور فرماویں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں مذکور جزئیہ"ببقرۃ واحدۃ غنی " ضرورت سے زائد ہونے اور اس کی مالیت کے نصاب تک پہنچنے کے ساتھ مقید ہے ،نہ کہ مطلق ہے،یعنی اگر کوئی شخص قرض اور واجب الاداء رقم منہا کرنے کے بعد اس کے پاس ضرورت سے زائد ایک ایسی گائے ہو جس کی مالیت ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے بقدر ہو، تو وہ غنی (صاحب نصاب) متصور ہوگا جس پر قربانی واجب ہوگی،محض دودھ والی یا پالتو گائے (جس کو ضرورت کےلئے پالا ہو )ساتھ ہونے سے وہ غنی(صاحب نصاب) شمار نہ ہوگا،جس کی طرف اسی عبارت میں مذکورلفظ" والزارع بثورين وآلة الفدان ليس بغني "میں واضح اشارہ موجودہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی خلاصۃ الفتاویٰ: قال ابوحنیفۃؒ: الموسر الذی لہ مائتا درھم او عرض یساوی مائتی درھم سوی المسکن والخادم والثیاب التی یلبس ومتاع البیت الذی یحتاج الخ(کتاب الاضحیۃ،الفصل الثانی فی نصاب الاضحیۃ،ج4،ص309،ط:مکتبۃ رشیدیۃ)۔
وفی الدر: وشرائطها: الإسلام والإقامة واليسار الذي يتعلق به) وجوب (صدقة الفطر) كما مر الخ
وفی الردتحت(قولہ: واليسار إلخ) بأن ملك مائتي درهم أو عرضا يساويها غير مسكنه وثياب اللبس أو متاع يحتاجه إلى أن يذبح الأضحية الخ(کتاب الاضحیۃ، ج6ص312،ط: ایچ ایم سعید)۔
وفی الھندیۃ: وفي الأجناس رجل به زمانة اشترى حمارا يركبه ويسعى في حوائجه وقيمته مائتا درهم فلا أضحية، ولو كان له دار فيها بيتان شتوي وصيفي وفرش شتوي وصيفي لم يكن بها غنيا، فإن كان له فيها ثلاثة بيوت وقيمة الثالث مائتا درهم فعليه الأضحية وكذا في الفرش الثالث، والغازي بفرسين لا يكون غنيا وبالثالث يكون غنيا، ولا يصير الغازي بالأسلحة غنيا إلا أن يكون له من كل سلاح اثنان أحدهما يساوي مائتي درهم، وفي الفتاوى الدهقان ليس بغني بفرس واحد وبحمار واحد، فإن كان له فرسان أو حماران أحدهما يساوي مائتين فهو نصاب، والزارع بثورين وآلة الفدان ليس بغني، وببقرة واحدة غني الخ(کتاب الاضحیۃ، الباب الاول في تفسير الأضحية وركنها وصفتها وشرائطها وحكمها،ج5،ص293،ط:ماجدیۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 76883کی تصدیق کریں
0     219
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات