ملازمت

ڈینٹل بلر کی ملازمت کرنا

فتوی نمبر :
77098
| تاریخ :
2024-08-03
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

ڈینٹل بلر کی ملازمت کرنا

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ !کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ امریکہ اور دیگر ممالک میں ہسپتال، مریض، ڈاکٹر انشورنس کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر جب کسی مریض کا علاج کرتے ہیں تو انہیں مریض کو فراہم کردہ خدمات، مریض کی متعلقہ انشورنس کمپنی کو بھیجنی ہوتی ہیں تاکہ انشورنس کمپنی مریض کو فراہم کردہ خدمات، علاج کے بدلے رقم ادا کرے۔ اب ڈاکٹر حضرات اپنی مصروفیات کی بناء پر مریض کی تمام تر معلومات انشورنس کمپنی کو خود نہیں بھیجتے بلکہ اس کے لیے کسی کل وقتی یا جزوقتی معاون کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔ ایسے معاون کو میڈیکل یا ڈینٹل بلر (Medical / Dental Biller) کہا جاتا ہے،میڈیکل بلر کسی سافٹ وئیر میں مریض کی ساری معلومات بل کی شکل میں انشورنس کمپنی کو بھیجتا ہے، انشورنس کمپنی اگر کسی وجہ سے ایسے بل کو مسترد کر دے تو میڈیکل بلر، ایسے بل کی تصحیح کر کے انشورنس کو دوبارہ بھیجتا ہے اور اگر ضرورت پڑے تو ڈاکٹر کے معاون کے طور پر انشورنس کمپنی سے کال پر رابطہ کر کے معاملات / مسائل کو حل کرتا ہے،اب صورت مسئولہ میں رہنمائی درکار ہے کہ میرے لیے یہ کام کرنا (یعنی ڈاکٹر کے معاون کے طور پر انشورنس کمپنی کو مریض کا سارا ڈیٹا بھیجنا اور اس سے پیسوں کی وصولی یقینی بنانا) کیسا ہے؟ اور اس کمائی کا کیا حکم ہے؟جزاک اللہ خیراً کثیرا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ کسی ہسپتال اور شفاء خانہ میں میڈکل بلر انشورنس کمپنی کا نمائندہ نہیں ہوتا، بلکہ وہ ہسپتال کا ملازم شمار ہوتا ہے، جس کی ذمہ داریوں میں سے ایک ذمہ داری ان مریضوں کی متعلقہ کمپنیوں سے تصدیق کے بعد ان کمپنیوں سے علاج معالجہ کے اخراجات کی وصولی کو یقینی بنانا ہوتا ہے، لہذا ہسپتال کے میڈیکل بلر کی اسامی پر ملازمت اختیا رکرنا جس میں بعض اوقات انشورنس کمپنیوں سے علاج معالجہ کے اخراجات بھی وصول کرنے پڑتے ہوں، جائز اور درست ہے شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔(از تبویب)

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا كُلُوْا مِنْ طَیِّبٰتِ مَا رَزَقْنٰكُمْ الآیۃ(آیۃ 172 سورۃ البقرۃ)
وفی الدر المختار: وکل أنواع الکسب فی الإباحۃ سواء علی المذھب الصحیح کما فی البزازیۃ وغیرھا اھ (ج6 صـ 462 ط:سعید)
وفی رد المحتار: تحت (قولہ وجاز تعمیر کنیسۃ) قال فی الخانیۃ: ولو آجر نفسہ لیعمل فی الکنیسۃ ویعمرھا لابأس بہ لأنہ لا معصیۃ فی عین المال اھ (کتاب الحظر والإباحۃ فصل فی البیع ج6 صـ 391 ط:سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77098کی تصدیق کریں
0     584
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات