تجہیز و تکفین

کیا بیٹا مرحوم والدہ کو غسل دے سکتاہے؟

فتوی نمبر :
77457
| تاریخ :
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

کیا بیٹا مرحوم والدہ کو غسل دے سکتاہے؟

میرا سوال یہ ہے کہ بیٹا والدہ کی میت کو غسل دے سکتا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مرد چاہے وہ عورت کا محرم ہی کیوں نہ ہو،اس کے لئے عورت کو غسل دینا جائز نہیں ،اگرعورت کی میت کو غسل دینے کے لئے کوئی عورت میسر نہ ہو،تو ایسی صورت میں کسی محرم کا عورت کو تیمم کرادینا ہی کافی ہو گا،اسے غسل دینا درست نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی فتح القدیر: و اذا ماتت المرأۃ فان کان محرم من الرجال ییممھا بالید و الأجنبی بالخرقۃ و یغض بصرہ عن ذراعھا لافرق بین الشابۃ و العجوز الخ(ج 2،ص 76
،ط: رشیدیۃ)۔
و فی الدرالمختار :(و یمنع زوجھا من غسلھا و مسھا لا من النظر الیھا علی الأصح)الخ
و فی الشامیۃ تحت (قولہ لا من النظر الیھا علی الأصح) عزاہ فی المنح الی القنیۃ، و نقل عن الخانیۃ أنہ أذا کان للمرأۃ محرم ییممھا بیدہ و أماالأجنبی فبخرقۃ علی یدہ ویغض بصرہ عن ذراعھا وکذا الرجل فی إمرأتہ إلا فی غض البصر الخ(ج 2،ص198،ط:ایچ ایم سعید)۔
و فی الھندیہ:و یغسل الرجال الرجال و النساء النساء و لا یغسل احدھما الأخر فان کان المیت صغیرا لایشتھٰی جاز ان یغسلہ النساء و کذا اذا کانت صغیرۃ لاتشتھٰی جاز للرجال غسلھا الخ(ج1،ص160،ط: ماجدیہ)۔
و فی البحر الرائق: و أما الغاسل فمن شرطہ أن یحل لہ النظر إالی المغسول فلا یغسل الرجال المرأۃ و لاالمرأۃ الرجل۔(2،ص174،ط: ماجدیۃ)۔
و فی التاتارخانیۃ: السنۃ أن یغسل الرجال الرجال و النساء النساء، و لا یغسل الرجال النساء و لاالنساء الرجال إلامعتدۃ الوفاۃ الخ(ج2،ص137،ط: ادارۃ القران و العلوم الاسلامیّۃ)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مراد علی نمیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 77457کی تصدیق کریں
0     13
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • میت کے مصنوعی دانت ، تدفین سے قبل الگ کرنے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات