موبائل فون

ویڈیو بیان سننا جائز ہے یا نہیں ؟

فتوی نمبر :
79033
| تاریخ :
2024-10-30
جدید فقہی مسائل / ٹیکنالوجی / موبائل فون

ویڈیو بیان سننا جائز ہے یا نہیں ؟

ڈیجیٹل تصویر اور علماء کرام کے وڈیو بیانات سننا جائز ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ جاندار کی تصاویر اگر صرف اسکرین کی حد تک ہوں ان کا باقاعدہ پرنٹ آؤٹ نہ لیا گیا ہوتو ان تصاویر کے حرام ہونے میں اہل علم کا اختلاف ہے، لہذا جن اہل علم کے ہاں اس کے جواز کا قول ہے ان کے قول کو سامنے رکھتے ہوئےڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعہ علماء کے ویڈیو بیانات سننا
(جس سے مقصود دینی معلومات حاصل ہوناہے) جائز ہے، شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی تکملۃ فتح الملھم: أما التلفزیون و الفدیو فلاشک فی حرمۃ استعمالھما بالنظر إلی مایشتملان علیہ من المنکرات الکثیرۃ من الخلاعۃ و المجون و الکشف عن النساء المتبرجات أو العاریات و ماإلی ذلک من أسباب الفسوق ولکن ھل یتأتی فیھما حکم التصویر بحیث إذا کان التلفزیون أو الفدیو خالیاً من ھذہ المنکرات بأسرھا ھل یحرم بالنظر إلی کونہ تصویراً؟ فإن لھذا العبد الضعیف عفا اللہ عنہ فیہ وقفۃ(إلی قولہ) أما الصورۃ التی لیس لھا ثبات و استقرار ولیست منقوشۃ علی شیئ بصفۃ دائمۃ فإنھا بالظل أشبہ منھا بالصورۃ و یبدو أن صورۃ التلفزیون و الفدیو لاتستقر علی شیئ فی مرحلۃ من المراحل إلا إذا کان فی صورۃ فیلم فإن کانت صور الإنسان حیۃ بحیث تبدو علی الشاشۃ فی نفس الوقت الذی یظھر فیہ الإنسان أمام الکیمرا و أما إذا احتفظ بالصورۃ فی شریطۃ الفیدیو فإن الصور لاتنقش علی الشریط الخ ( باب تحریم تصویر صورۃ الحیوان، ج: 4، ص: 164، ط: مکتبہ دارالعلوم کراتشی)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالعزیز رحیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79033کی تصدیق کریں
0     431
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نان پی ٹی اے موبائل فون کی خریداری کا حکم

    یونیکوڈ   موبائل فون 3
  • اصلاحی بیانات کی ویڈیو ریکارڈنگ

    یونیکوڈ   موبائل فون 0
  • اپنے مذہب کی اشاعت کرنےوالے غیر مسلم کو انسٹاگرام پر فالو کرنا

    یونیکوڈ   موبائل فون 1
  • پرسنل ایزی پیسہ اکاؤنٹ سے پیسہ نکال کردینے پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   موبائل فون 1
  • بغیر وضو کے سکرین پر قرآن کی تلاوت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   موبائل فون 0
  • موبائل کمپنی کی طرف سے ملنے والے مفت منٹس کے استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   موبائل فون 0
  • ویڈیو بیان سننا جائز ہے یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   موبائل فون 0
Related Topics متعلقه موضوعات