حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد کسی سے فتوی لیکر ایک ساتھ رہنے کا حکم

فتوی نمبر :
79077
| تاریخ :
2024-11-01
معاملات / احکام طلاق / حلالہ اور طلاق مغلظہ

تین طلاق کے بعد کسی سے فتوی لیکر ایک ساتھ رہنے کا حکم

السلام علیکم میری پھوپھو کو ان کے شوہر نےاکھٹی تین طلاقیں دے دی تھیں، وہ فقہ حنفی کے تابعدار تھے. لیکن بعد میں غیر مقلدین (اہل حدیث) سے فتویٰ لےلیا کہ طلاق نہیں ہوئی، اور اب دونوں اکٹھے رہ رہے ہیں. اب میری پھوپھو اور پھوپھا اپنے بچوں کی شادی کر رہے ہیں اور وہ بچےہمارے ساتھ بہت اچھے ہیں اور ہمیشہ عزت و محبت سے ملتے ہیں. میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس شادی میں شرکت کرنا جائز ہے؟ کیا اس شادی میں شرکت کر سکتے ہیں؟ جب کہ وہ بچے جن کی شادی ہورہی وہ ہم سے اصرار کر رہے ہوں ان کی شادی میں شرکت کے لیے، لیکن ان کے والدین (میرے پھوپھا اور پھوپھو) تین طلاق کے بعد بھی ساتھ رہ رہے ہیں اور وہی اپنے پیسوں سے اپنے بچوں کی شادی کروا رہے ہیں. اسلام اس معاملے میں کیا رہنمائی فرماتا ہے؟ جزاکم ﷲخیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل اگر واقعۃً درست اور مبنی پر حقیقت ہو ، اور واقعۃً سائل کی پھوپی تین طلاق کے بعد اپنے شوہر کے ساتھ بغیر حلالہ شرعیہ کے ازدواجی حیثیت میں ساتھ رہ رہی ہو تو اس کی وجہ سے وہ دونوں سخت گناہ گار ہورہے ہیں، ان پر لازم ہے کہ فوری طور پر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرکے بصدقِ دل توبہ و استغفار کریں اور آئندہ کے لئے اس طرح کے فعلِ حرام کے ارتکاب سے مکمل اجتناب کریں اور سائل کو بھی چاہیئے کہ خود اور خاندان کے بااثر افراد کے ذریعے اپنی پھوپی اور پھوپھا کو سمجھا کر اس عمل سےروکنےکی مکمل کوشش کریں، لیکن اس کے باوجود بھی اگر وہ اس گناہ کے کام سے باز نہ آئیں، تو ایسی صورت میں سائل بغرضِ اصلاح ان سے قطعِ تعلقی اختیار کرسکتا ہے، اور ان کے بیٹے کی شادی میں بھی شرکت نہ کرنے کی بھی شرعا ً گنجائش ہے، اور اس قطعِ تعلقی کی وجہ سےامید ہے کہ سائل کاعند اللہ مؤاخذہ بھی نہیں ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الصحیح للبخاری : باب ما یجوز من الھجران لمن عصی و قال کعب بن مالک حین تخلف عن النبیﷺ و نھی النبی ﷺ المسلمون عن کلامنا و ذکر خمسین لیلۃ الخ (ج 2، ص 898، ط: قدیمی کتب خانہ )۔
و فی فتح الباری : باب ما یجوز من الھجران الخ أراد بھذہ الترجمۃ بیان الھجران الجائز، لان عموم النھی مخصوص بمن لم یکن لھجرہ بسبب مشروع۔ فتبین ھنا السبب المسوّغ للھجر، و ھو لمن صدرت منہ معصیۃ فیسوغ لمن اطلع علیھا منہ ھجرہ علیھا لیکف عنھا الخ ( ج 18، ص 480، ط: رشیدیہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
قائرات تبیک عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79077کی تصدیق کریں
0     14
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تین بار سے زیادہ طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے جھوٹے اقرار سے وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین مرتبہ آزاد ہو کہنے سے کتنی طلاقیں ہوں گی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقوں کے بعداکٹھے ساتھ رہنے کاشرعی حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • کیا تین طلاقوں کے بعد واپسی کی گنجائش ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے الفاظ بیوی نے نہ سنے ہوں تو طلاق ہوگی؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین شرط پے طلاق دیتاہوں کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • محض دیکھانے کے لیے طلاق نامہ بنوانے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • تین طلاق کے بعد رجوع کا طریقہ

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حالت حمل میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • ایک وقت میں تین طلاقیں دے سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے نوٹس بنانے سے طلاق واقع ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • شرط لگاکر حلالہ کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 2
  • الگ الگ مجلسوں میں تین طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • تین طلاقیں دینے کے بعداکٹھے رہنے کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • غصے کی حالت میں ایک ہی دفعہ میں تین طلاقیں دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • طلاق کے بعد میاں بیوی کا ایک گھر میں رہنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • "تم مجھ پر طلاق ہو "کہنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • بیوی طلاق کے الفاظ نہ سنے تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشہ کی حالت میں دی ہوئی طلاقوں کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 1
  • حنفی کا تین طلاق دینے کے بعد غیر مقلدین کے فتوی پر عمل کرنے پر اصرارکرنا

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • حلالہ شرعیہ کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
  • نشے کی حالت میں تین طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   حلالہ اور طلاق مغلظہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات