اجرت و کرایہ داری

ایسی کمپنی میں ملازمت کرنا جس کی آمدنی حرام وحلال مخلوط ہو

فتوی نمبر :
79966
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

ایسی کمپنی میں ملازمت کرنا جس کی آمدنی حرام وحلال مخلوط ہو

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام و علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص اسٹاک ایکسچینج کے زیرِ نگرانی ایک نجی کمپنی میں زیرِ ملازمت ہے، اس کمپنی کی مکمل آمدنی میں ۷۰ فیصد جائز آمدنی اور ۳۰ فیصد سودی آمدنی تھی، اب کچھ نئے مالیاتی نظام کی وجہ سے کمپنی آمدنی میں سودی ۸۰ فیصد اور غیر سودی ۲۰ فیصد ہو گئی ہے۔
اس کمپنی میں جو اشخاص کام کرتے ہیں، ان میں زیادہ تر اپنے گھر کے واحد کفیل ہیں , شریعت کے مطابق ان اشخاص کے لئے کیا حکم ہے؟ ان کی خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد اس سے بہتر ملازمت عطا فرمائیں آمین! اور اس کمپنی میں جو چپڑاسی ، گارڈ، ڈرائیور، یا اس کمپنی میں کسی افسر کے ساتھ ڈیوٹی کرتا ہے , شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور کمپنی کی غالب اور اکثر آمدنی سودی ہونے کی وجہ سے اس کی کل آمدنی حرام اور ناجائز ہے، اس میں کسی بھی طرح کی ملازمت اختیار کرنا شرعاً ناجائز اور حرام ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔
البتہ اس میں گارڈیا چوکیدار وغیرہ کی اگرچہ گنجائش ہے، مگر بہرحال سودی معاملات میں معاونت ضرور پائی جاتی ہے، اس لئے ایسی ملازمت سے بھی احتراز ہی چاہیئے اور یہی حکم اس آفیسر کے ساتھ ڈیوٹی انجام دینے کا ہے جس کا ذریعہ آمدنی خالص اس قسم کی سودی کمپنی وغیرہ سے ہو۔
جبکہ وہ ملازمین جو پہلے سے اس میں نوکری کر رہے ہوں اگر اُن کے اختیار میں ہو کہ وہ کمپنی ان سودی معاملات سے منع کریں تو اُسے رو ک دیں اور اگر ان کے اختیار میں نہ ہو تو پھر دوسری ایسی ملازمت جس کا سودی لکھت پڑھت وغیرہ سے کوئی تعلق نہ ہو تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ اور جب تک دوسری مناسب ملازمت نہ مل سکے اس وقت تک اُسے ناجائز سمجھتے ہوئے باقی بھی رکھ سکتے ہیں، مگر اُنہیں تلاش ایسے کرنا لازم ہے جیسے بے روزگار شخص تلاش کرتا ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی مشکاة المصابیح: عن جابر قال لعن رسول اللہ ﷺ آکل الربوا وموکله وکاتبه وشاهدیه وقال ھم سواء اھ رواه مسلم (ص: ۲۴۴)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
مفتی نادر جان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 79966کی تصدیق کریں
0     1061
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات