اجرت و کرایہ داری

فائیور پلیٹ فارم پر آنلائن کام کرکے پیسے کمانے کا حکم

فتوی نمبر :
80773
| تاریخ :
2025-01-20
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

فائیور پلیٹ فارم پر آنلائن کام کرکے پیسے کمانے کا حکم

السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ، حضرات ! ایک مسئلہ پوچھنا تھا کہ کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس کے بارے میں کہ ہم آن لائن کام کرتے ہیں فائیور(fiver) پر، فائیور ایک اسرائيلي پلیٹ فارم ہے جس کے اوپر کلائنٹ بھی آتے ہیں اور سیلر بھی آتے ہیں ،یعنی کہ ہم تو فائیور پر پروفائل بناتے ہیں ، جب کوئی آرڈر ہمیں آتا ہے تو ہم اس کو کمپلیٹ کرتے ہیں تو اس کی ہمیں فیس ملتی ہے، ہم سے فائیور پرسینٹ کمیشن لیتا ہے کلائنٹ دینے کا، جیسے کہ یہ اڈے والا سسٹم ہوتا ہے ہمارے پاکستان میں ٹرک کے اڈے والا سسٹم چلتا ہے، اگر کسی نے گاڑی کروانی ہو تو وہ بھی اس اڈے والے کے پاس جاتا ہے اور جس کی گاڑی ہو وہ بھی وہاں جاتا ہے، وہ دونوں کو ملا کے دونوں سے کمیشن لے لیتا ہے، تو اس طرح کا کام ہے ،لیکن وہ اسرائیلی ویب سائٹ ہے جس کو 20 پرسینٹ کمیشن جاتا ہے، ایک تو اس کے متعلق پوچھنا تھا ؟ دوسرا یہ ہے کہ جو ویبسائٹس (website) ہم بناتے ہیں اس میں لڑکیوں کی تصویریں بھی شامل ہوتی ہیں، تو اب سوال یہ ہے کہ ہمیں جو ہمارے کام کے پیسے ملتے ہیں، ان کا حکم ویبسائٹ (fiver) پر کام کرنے کا حکم اور ویبسائٹ بنانے کا حکم کیا ہوگا؟ جزاکم اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں پر نہ صرف ظلم کررہا ہے ، بلکہ بیت المقدس جو مسلمانوں کا قبلۂ اوّل ہے ،اس پر مکمل قبضہ اور تسلط کا مذموم ارادہ رکھتا ہے، ایسے حالات میں تمام مسلمانوں کا دینی، اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے کہ وہ اپنی طاقت اور قدرت کے بقدر اہلِ فلسطین کےساتھ ہر طرح کا جانی ، مالی اور اقتصادی تعاون کریں اور اسرائیل کی ہر سطح پر مخالفت کریں، اسرائیل کی مخالفت اور اہلِ فلسطین کےساتھ تعاون کا ایک مؤثر طریقہ اسرائیل اور ان ممالک کی ٹیکنالوجی اورمصنوعات کا بائیکاٹ ہے جو اسرائیل کے ان مذموم ارادوں میں معاون ہیں،چنانچہ اس طرح کی تمام ٹیکنالوجی اور مصنوعات کا بائیکاٹ حمیتِ اسلامی اور غیرتِ اسلامی کا تقاضا ہے۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں سائل کیلئے اگرچہ اسرائیل کی فائیور پلیٹ فارم پر ملازمت یا فری لانسرکے طورپر دلّالی (بروکری) کرنا یا گرافک ڈیزائننگ ،ویب ڈیویلپ وغیرہ کا ایسا کام کرنا جس میں حکم ِشرعی کی خلاف ورزی ، دیگر معاصی اور غیرشرعی امور کا مرتکب نہ ہوناپڑتاہو، فی نفسہ جائز اور اس کی تنخواہ بھی حلال ہے،البتہ جس کام میں عورتوں کی تصاویر کی نمائش ،فحاشی اور عریانیت کی اشاعت و فروغ دینے کا عمل دخل ہے ،وہ شرعاً جائز نہیں ،اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کماقال الله تعالى فی القرآن الكريم: وَتَعَاوَنُواْ عَلَى الۡبِرِّ وَالتَّقۡوَىٰۖ وَلَا تَعَاوَنُواْ عَلَى الۡإِثۡمِ وَالۡعُدۡوَٰنِۚ وَاتَّقُواْ اللَّهَۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الۡعِقَابِ، (سورۃ المائدة، الآیۃ: 2)-
وفی التفسیر المظھری: تحت قولہ تعالی وتعاونوا على البر اى على امتثال امر الله تعالى والتقوى اى الانتهاء عما نھى عنه كى يتقى نفسه عن عذاب الله ولا تعاونوا على الإثم والعدوان يعنى لا تعاونوا على ارتكاب المنهيات ولا على الظلم لتشفى صدوركم بالانتقام، عن النواس بن سمعان الأنصاری قال سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن البر والإثم قال البر حسن الخلق والإثم ما حاك فى نفسك وكرهت ان يطلع عليه الناس رواه مسلم فى صحيحه والبخاری فى الأدب والترمذی وعن ابى ثعلب قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم البر ما سكنت اليه النفس واطمأن اليه القلب وان أفتاك المفتون رواه احمد، (ج 3، ص 19، ط: مکتبۃ الرشیدیۃ)-
وفی البدائع: ‌فتجوز ‌الإجارة ‌والاستئجار ‌من ‌المسلم، ‌والذمی، ‌والحربی ‌المستأمن ‌لأن ‌هذا ‌من ‌عقود ‌المعاوضات ‌فيملكه ‌المسلم، ‌والكافر ‌جميعا ‌كالبياعات،الخ (کتاب الاجارۃ، فصل فی أنواع شرائط ركن الإجارة، ج 4، ص 176، ط: ایچ ایم سعید)-
وفی الھندیۃ: لا بأس بأن يكون بين المسلم والذمی معاملة إذا كان مما لا بد منه كذا فی السراجية، الخ (کتاب الکراھیۃ، الباب الرابع عشر فی أهل الذمة والأحكام التی تعود إليهم، ج 5، ص 348، ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفی الھندیۃ: وذكر محمدؒ الحيلة في استئجار ‌السمسار وقال يأمره أن يشتري له شيئا أو يبيع ولا يذكر له أجرا ثم يواسيه بشيء إما هبة أو جزاء للعمل فيجوز ذلك لمساس الحاجة وإذا أخذ ‌السمسار أجر مثله هل يطيب له ذلك تكلموا فيه قال الشيخ الإمام المعروف بخواهر زاده يطيب له ذلك وهكذا عن غيره وإليه أشار محمدؒ في الكتاب هكذا في فتاوى قاضي خان، الخ (کتاب الإجارۃ، الباب الخامس عشر في بيان ما يجوز من الإجارة وما لا يجوز، الفصل الأول فيما يفسد العقد فيه، ج 4، ص 441، ط: مکتبۃ ماجدیۃ)-
وفی مرقاۃ المفاتیح: وعن ابن عباسؓ قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إن أشد الناس عذابا يوم القيامة، من قتل نبيا، أو قتله نبي، أو قتل أحد والديه، والمصورون، وعالم لم ينتفع بعلمه" الخ
وقال الشارح العلّام: قال أصحابنا وغيرهم من العلماء: تصوير صورة الحيوان حرام شديد التحريم، وهو من الكبائر لأنه متوعد عليه بهذا الوعيد الشديد المذكور في الأحاديث، سواء صنعه في ثوب أو بساط أو درهم أو دينار أو غير ذلك، وأما تصوير صورة الشجر والرجل والجبل وغير ذلك، فليس بحرام. هذا حكم نفس التصوير، وأما اتخاذ المصور بحيوان، فإن كان معلقا على حائط سواء كان له ظل أم لا، أو ثوبا ملبوسا أو عمامة أو نحو ذلك، فهو حرام، وأما الوسادة ونحوها مما يمتهن فليس بحرام، الخ (کتاب اللباس، باب التصاوير، ج 7، ص 2848، ط: دار الفکر، بیروت)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبداللہ اسد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80773کی تصدیق کریں
0     42
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات