السلام علیکم!مجھے فتویٰ معلوم یہ کرنا ہے کہ ایزی پیسہ کی تنخواہ حلال ہے یا حرام ؟ اور کیا میں یہاں کا پانی اور چائے پی سکتا ہوں؟اور میری جاب آئی ٹی سے رلیٹڈ ہے۔
ایزی پیسہ‘‘ کا کاروبار ایک ایسا عقد ہے ،جو گاہک اور کمپنی کے درمیان منعقد ہوتا ہے، جس میں گاہک اپنی رقم کمپنی کے ایجنٹ کو دیدیتا ہے ،تاکہ یہ رقم مطلوبہ اور متعینہ دوسرے شہر سے جسکے لئے یہ رقم بھیجی جارہی ہے ،وہ وصول کرے ،اور کمپنی اس سروس کے مقابلے میں گاہک سے ہزار یا کم و بیش کے حساب سے کچھ رقم فیس کے طور پر لے لیتی ہے، چنانچہ یہ اجارہ کا عقد کمپنی اور گاہک کے درمیان طے ہوتا ہے ،اور فیس کے طور پر جو رقم وصول کی جاتی ہے، یہ کمپنی کے مہیا کردہ خدمت کی اجرت ہوتی ہے،اس لئے اس طرح کا روبار کرنے میں شرعاً کوئی حرج نہیں ،اور اس طریقے سے پیسہ بھیجنا بھی درست ہے ۔لہذا سائل کے لئے ایزی پیسہ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنا،اور وہاں کے کھانا پینا ہر دو امور شرعاً جائز اور حلال ہے۔
کما في المبسوط للسرخسي: اعلم أن الإجارة عقد على المنفعة بعوض هو مال اھ الخ ( کتاب الاجارۃ،ج 15،ص 74،ط:دار الفکر)۔
و فی الھندیۃ : وأما بيان أنواعها فنقول إنها نوعان نوع يرد على منافع الأعيان كاستئجار الدور والأراضي والدواب والثياب وما أشبه ذلك ونوع يرد على العمل كاستئجار المحترفين للأعمال كالقصارة والخياطة والكتابة وما أشبه ذلك كذا في المحيط وأما حكمها فوقوع الملك في البدلين ساعة فساعة إلا بشرط تعجيل الأجرة الخ (كتاب الإجارة، الباب الأول في تفسير الإجارة وركنها،ج 4،ص 411،ط: ماجدیۃ)۔
و فیھا ایضا: أهدى إلى رجل شيئا أو أضافه إن كان غالب ماله من الحلال فلا بأس إلا أن يعلم بأنه حرام فإن كان الغالب هو الحرام ينبغي أن لا يقبل الهدية ولا يأكل الطعام إلا أن يخبره بأنه حلال ورثته أو استقرضته من رجل كذا في الينابيع ولا يجوز قبول هدية أمراء الجور لأن الغالب في مالهم الحرمة إلا إذا علم أن أكثر ماله حلال بأن كان صاحب تجارة أو زرع فلا بأس به لأن أموال الناس لا تخلو عن قليل حرام فالمعتبر الغالب وكذا أكل طعامهم كذا في الاختيار شرح المختار الخ (کتاب الکراہیۃ،الباب الثاني عشر في الهدايا والضيافات،ج 5،ص 342،ط: ماجدیۃ)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0