السلام علیکم ! محترم جناب ضروریات اور معاملات کے حوالے سے کچھ سوالات ہیں، گزارش ہے بات آسانی سے سمجھ آجائے، جواب کسی کی اصلاح اور تربیت کیلئے ہے،
1) سوال : خواتین کے مسائل ہوتے ہیں، جن کو لیکوریا کی بیماری ہوتی ہے کیا وہ اس ناپا کی کو کپڑوں سے بچانے کیلئے Tissue paper کا padاستعمال کر سکتی ہیں؟ ( چونکہ یہ Tissue paper ایک Hard material ہے جو Padکی شکل میں 24 hours خواتین کی شرمگاہ سے رگڑتا ہے، کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟ )
2) سوال: جن خواتین کو لیکوریا کا مسئلہ ہو وہ استنجا ء کیلئے ہاتھ سے پانی کے ساتھ 15 min، 20 min دھونا چاہیئے کیا یہ صحیح طریقہ ہے؟
3) استنجاء کے فرائض اور سنّت ؟
4) استنجاء کیلئے ضرورت پوری ہونے کے بعد گندگی Tissue paper سے صاف کرکے تھوڑے پانی سے جگہ کو دھو لیا جائے کیا یہ طریقہ صحیح ہے ؟
5) شرمگاہ کی حفاظت سے مراد کیا ہے، اور کیسے کرنی ہے، جن پر آپؑ دنیا میں جنت کی بشارت دی ہے؟
6) کیا کوئی نماز ہے جس کی ہر رکعت میں چار سجدے ہے؟ اگر کوئی ہر رکعت میں چار سجدے کرتاہے کیا یہ نماز ادا کرنے کا طریقہ ہے؟
7) اگر کسی انسان کو وہم ہوتا ہے غلطی کا تو کیا وہ ہر رکعت میں دو فرض سجدے اور دو سجدۂ سہو کرتا ہے تو کیا یہ صحیح ہے؟
۱ ) جی ہاں ! عورتوں کیلئے لیکوریا، حیض یا نفاس کے دوران کپڑوں کو گندگی سے بچانے کے لیے ٹیشو پیپر ، کپڑا استعمال کرنا شرعاً جائز ہے ، تاہم اس کی رکھنے کے بعد اگر چلنے پھرنے کی صورت میں اس کے جسم کے ساتھ رگڑنے کی وجہ سے خود لذّتی کا شبہ ہو تو اس کے بجائے ایسی چیز کا استعمال کرنا ضروری ہوگا جس میں اس طرح کا اندیشہ نہ ہو۔
۲ ) استنجاء اور پاکیزگی حاصل کرنے کیلئے 15 – 20 منٹ تک نجاست کی جگہ کو دھونا ضروری نہیں اور نہ ہی اس کے لیے کوئی وقت مقررہ ہے بلکہ جیسے ہی گندگی دور ہو جائے تو مزید پانی کے استعمال اجتناب کرنا چاہیئے، تاکہ کسی قسم کے وہم وغیرہ میں پڑنے اور اسراف سے بچا جا سکے۔
۳-۴) استنجاء میں نجاست کو دور کرنا یعنی مکمل پاکی حاصل کرنا فرض ہے ، جبکہ اس کے سنن اور مستحبات مندرجہ ذیل ہیں ، استنجاء کے فرائض : جب سبیلین سے کوئی ناپاکی نکل کر ایک درہم کے برابر یا اس سے زائد مقدار مخرج ( پیشاب، پاخانہ نکلنے کی جگہ ) پر پھیل جائے تو صرف ٹیشو پیپر یا ڈھیلا استعمال کر کے استنجاء کرنا یا پاکیزگی حاصل کرنا کا فی نہیں بلکہ پانی سے دھونا فرض ہے۔
استنجاء کے سنن : 1- بائیں ہاتھ سے استنجاء کرنا، 2 - پہلے کسی ٹھوس چیز مثلاً ٹیشو پیپر ، ڈھیلا وغیرہ سے نجاست دور کرنا اور اس کے بعد پانی استعمال کرنا، 3 - پانی استعمال کرنے کے بعد ہاتھ مٹی یا صابن وغیرہ کے ذریعہ ہاتھ دھونا۔
۵ ) شرمگاہ کی حفاظت سے مراد یہ کہ اپنی شہوت کو پورا کرنے کیلئے شرعی حدود کی پاسداری کرتے ہوئے جائز اور حلال کا انتخاب کرے اور ممنوع و حرام ذرائع سے مکمل طور پر اجتناب کرے۔
۶ ) ایسی کوئی نماز شریعت میں نہیں۔
۷ ) نماز کے دوران محض شک اور وہم کی وجہ سے تو سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا اور نہ ہی کسی غلطی کیلئے دومرتبہ سجدۂ سہو کیا جاتا ہے بلکہ نماز میں ایسی متعدد غلطیاں جس کی وجہ سے نماز فاسد نہ ہو رہی ہو بلکہ سجدۂ سہو واجب ہو رہاہو تو اس کے لئے ایک سجدۂ سہو کافی ہوتا ہے ، اس لئے محض شک اور تردّد کی وجہ سے سجدۂ سہو کرنا یا ہر غلطی کیلئے الگ الگ سجدۂ سہو کرنا درست نہیں، اس سے احتراز ضروری ہے۔
کما فی البحر: ثم وضع الكرسف مستحب للبكر فی الحيض و للثيب فی كل حال، و موضعه موضع البكارة و يكره فی الفرج الداخل، و فی غيره أنه سنة للثيب حالة الحيض مستحبة حالة الطهر و لو صلّتا بغير كرسف جاز، الخ ( كتاب الطهارة، باب الحيض، ج 1، ص 193، ط: المکتبۃ الماجدیۃ )-
و فی التاتارخانیۃ: و إن کانت النجاست غیر مرئیۃ کالبول و أشباہ ذلك یغسلہ حتّی یطھر، و لا وقت فی غسلہ، و وقتہ سکون قلبہ إلیہ، و ھذا الذی ذکرنا من إشطراط الغسل ثلاث مرّات مذھبنا، الخ ( کتاب الطھارۃ، الفصل الثامن فی تطھیر النجاسات، ج 1، ص 450، رقم المسئلۃ: 1174، ط: مکتبۃ رشیدیۃ )-
و فی الھندیۃ: ثم الاستنجاء بالأحجار إنما يجوز إذا اقتصرت النجاسة على موضع الحدث فأما إذا تعدت موضعها بأن جاوزت الشرج أجمعوا على أن ما جاوز موضع الشرج من النجاسة إذا كانت أكثر من قدر الدرهم يفترض غسلها بالماء و لا يكفيها الإزالة بالأحجار، و كذلك إذا أصاب طرف الإحليل من البول أكثر من قدر الدرهم يجب غسله، الخ ( كتاب الطهارة، الباب السابع فی النجاسة و أحكامها، الفصل الثالث فی الاستنجاء، ج 1، ص 48، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )-
و فی الفقہ الإسلامی: يسن فی الاستنجاء ما يأتی: 1- أن يستنجی بحجر أو ورق منق، ( إلی قولہ ) 2- تثليث الأحجار أو الورق و نحوه، 3- يسن الاستنجاءُ باليسار، ( إلی قولہ ) 5 - للمستنجی بالماء أن يدلك يده بنحو أرض، ثم يغسلها بعد الاستنجاء بتراب أو صابون و أشنان و نحوه، الخ ( الباب الإوّل الطھارات، الفصل الثالث الإستنجاء، ج 1، ص 302- 304، ط: مکتبۃ رشیدیۃ )-
وفی التاتارخانیۃ: واتبع الماء الأحجار أدب ولیس بسنۃ، وعن مشایخنا: من قال ھذا، کان أدباً فی زمن النبی ﷺ و اصحابہؓ، وأما فی زماننا فھو سنۃ، الخ ( کتاب الطھارات، الفصل الأول فی الوضوء، المرقم: 64، ج 1، ص 212، ط: مکتبۃ رشیدیۃ )-
کما فی الصحیح للبخاری: عن سهل بن سعدؓ،عن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال:"من يضمن لی ما بين لحييه و ما بين رجليه أضمن له الجنة" ( کتاب الرقاق، باب: حفظ اللسان، ج 4، ص 2863، رقم: 6474، ط: البشری )-
قال الشارح العلّام: فی حاشیۃ السھارنفوری: تحت قولہ ( حفظ اللسان ) ای عن التکلم بما لا یسوغ فی الشرع، ( إلی قولہ ) فالمعنی: من أدی الحق الذی علی لسانہ من النطق بما یجب علیہ أو الصمت عمّا لا یعنیہ، و أدی الحق الذی علیہ علی فرجہ من وضعہ فی الحلال و کفّہ عن الحرام، الخ ( ج 4، ص 2863، ط: البشری )-
وفی الدر المختار: و ترك تكرير ركوع و تثليث سجود، الخ
وفی رد المحتار: تحت ( قوله: و ترك تكرير ركوع إلخ ) بالرفع عطفا على إتيان لأن فی زيادة ركوع أو سجود تغيير المشروع، لأن الواجب فی كل ركعة ركوع واحد و سجدتان فقط، فإذا زاد على ذلك فقد ترك الواجب، الخ ( كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، واجبات الصلاة، ج 1، ص 469، ط: ایچ ایم سعید )-
و فی الھندیۃ: و لو علم أنه أدى ركنا و شك أنّه كبر للافتتاح أو لا، أو هل أحدث أو لا، أو هل أصابت النجاسة ثوبه أو لا، أو مسح رأسه أم لا، إستقبل إن كان أول مرّة، و إلا مضى و لا يلزم الوضوء و لا غسل ثوبه، كذا فی فتح القدير، ( كتاب الصلاة، الباب الثانی عشر فی سجود السهو، فصل سهو الإمام يوجب عليه و على من خلفه السجود، مسائل الشك و الاختلاف الواقع بين الإمام و المأموم فی مقدار المؤدى، ج 1، ص 131، ط: مکتبۃ ماجدیۃ )-
و فی البدائع: ثم لا فرق بين ما إذا شك فی خلال صلاته فتفكر حتى استيقن، و بين ما إذا شك فی آخر صلاته بعد ما قعد قدر التشهد الأخير ثم استيقن فی حق وجوب السجدة، لأنه أخر الواجب و هو السلام، الخ ( كتاب الصلاة، فصل فی بيان سبب وجوب سجود السهو، ج 1، ص 165، ط: ایچ ایم سعید )-
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0لیکوریا کی مریض عورت کی رطوبت نیز خیالاتِ فاسدہ سے نکلنے والی رطوبت کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1