اجرت و کرایہ داری

کمپنی سے مشین خرید کر آگے ممبر بنا کر کمیشن وصول کرنا

فتوی نمبر :
81927
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / مالی معاوضات / اجرت و کرایہ داری

کمپنی سے مشین خرید کر آگے ممبر بنا کر کمیشن وصول کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک کمپنی ہے جس نے ایک مشین ایجاد کی ہے اس کی قیمت دس ہزار روپے ہے، جو شخص وہ مشین خرید لیتا ہے وہ اس کمپنی کا ممبر بن جاتا ہے پھر وہ مزید دو آدمی اس مشین کی خریداری کے لئے تیار کرتا ہے ان دو آدمیوں کے تیار کرنے پر پہلے ممبر کو فی کس ایک ہزار چالیس روپے کے حساب کمیشن ملتا ہے، پھر وہ دو افراد مزید دو اور افراد تیار کریں گے اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔ اس کے بعد پہلے والے ممبر کو فی کس دو سو چالیس روپےکے حساب سے کمیشن ملتا ہے سولہ افراد کی تیاری کے بعد پہلے والے ممبر کو ایک جوڑے کی جس کی قیمت پچاس ہزار روپے ہے اور مزید بیس ہزار روپے کی رقم کا انعام ملتا ہے اور وہ شخص منیجر بن جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کو آٹھ سو روپے فی کس کے حساب سے کمیشن ملتا ہے اور پھر ایک مخصوص تعداد خریداروں کی تیار کرنے پر اس شخص کو کار انعام میں مل جاتی ہے۔ کیا از روئے شرع اس کمپنی کا ممبر بننا اور اس کے بعد مسلسل یہ کمیشن لینا جائز ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

XL شینل کمپنی کے ذمہ داران کی دعوت پر اس کے کاروبار کا مشاہدہ اور براهِ راست اصل ذمہ داران سے معلومات حاصل کرنے کا اتفاق ہوا، جس کے نتیجہ میں مذکور کمپنی کے کاروبار سے متعلق درجِ ذیل شرعی احکام تحریر کئے جا رہے ہیں:
(1) مذکور کمپنی میں بیچے جانے والے مساجر (یعنی مشین) کی خریداری اگر کمپنی کی ممبری وغیرہ دیگر شرائط سے مشروط نہ ہو اور خریداری سے مقصود بھی محض مارکیٹنگ سسٹم میں شمولیت نہ ہو تو اس کا خریدنا بلا شبہ جائز اور درست ہے۔
(۲) مگر مذکور پہلی صورت کمپنی کے کاروبار میں عملاً مفقود ہی نہیں ، بلکہ کمپنی کے بنیادی مقصد کے بھی خلاف ہے، اس لئے کہ کمپنی کا بنیادی مقصد کسٹمر کو اس مخصوص سلسلہ کے ساتھ جوڑنا ہے "والامور بقاصد ھا" ، چنانچہ درج ذیل خرابیوں کی بناء پر مذکور کا روبار میں شریک ہونا جائز نہیں:
اس کاروبار میں مشین کی خریداری ممبر بننے کیساتھ مشروط ہے۔ اور نبی کریم ﷺنے بیع کو اس قسم کی شرائط سے مشروط کرنے کو منع فرمایا ہے، نیز فقہاءِ کرام کا قاعدہ ہے کہ جو شرط مقتضاءِ عقد کیخلاف ہو وہ بیع کو فاسد کر دیتا ہے -
اس کا روبار میں ’’صفقہ فی صفقہ‘‘ کی خرابی پائی جاتی ہے ،جس کا حاصل یہ ہے کہ ایک ہی عقد میں مذکور مشین کی بیع اور اسی عقد میں خریدار کو کمیشن ایجنٹ کے نام سے اجیر بنایا جاتا ہے، اور یہ معاملہ شرعاً جائز نہیں۔
اگر کسی کا مقصد مشین وغیرہ مساجر خرید کر اس سے استفادہ حاصل کرنے کی بجائے محض کمپنی کے ’’مارکیٹنگ سسٹم‘‘میں شامل ہونا ہو تو اس صورت میں مذکور مشین کی قیمت اگر اس کی بازاری قیمت سے زائد ہو تو یہ بلا شبہ ’’جوا‘‘ ہے جو شرعاً ناجائز اور حرام ہے ۔
اگر مذکور مشین کی قیمت عام مارکیٹ کے برابر ہو تب بھی مشین کے منافع مقصود نہ ہونے کی وجہ سے جوا اور قمار کے مشابہ ضرور ہے، لہذا تمام مسلمانوں کو اس قسم کے ناجائز کاروبار میں شرکت کر کے اس کا حصہ بننے اور ایسے کاروبار کو عام کرنے میں مدد دینے سے احتراز لازم ہے ۔
واضح ہو کہ یہ وہ جواب ہے جو کمپنی کی طرف سے سوال کے جواب میں جاری کیا گیا تھا۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 81927کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گھاس کاٹنے والے کو آدھی گھاس اجرت میں دینا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • بقرہ عید پر گائے کھڑی کرنے کی پارکنگ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   اجرت و کرایہ داری 0
  • حرام آمدن والے کو مکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمپنی کے ملازم کا کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کا مال فروخت کرنے پر کمیشن لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • جرگہ کے منصفین کا ، فریقین کے درمیان فیصلوں پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • زیادہ ایڈوانس رقم کی وجہ سے کرایہ میں کمی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • تعلیمِ قرآن پر اجرت لینا

    یونیکوڈ   انگلش   اجرت و کرایہ داری 0
  • ایمازون پر ورچوئل اسٹینٹ کی حیثیت سے کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • تعلیمِ قرآن پر اُجرت لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کرایہ کی تعیین کا حق اور حقِ شفعہ مالک کا ہے یا کرایہ دار کا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • امامت اور دیگر دینی امور و اعمال پر اجرت کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 3
  • ایزی پیسہ اور جاز کیش میں اضافی چارجز لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • بے ضابطگی کرنے پر ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • نماز جنازہ کیلئے کسی امام کا مخصوص اجرت لینا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 2
  • تعمیر سے پہلے بلڈنگ کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قسطوں پر گھر بیچنے کے بعد کرایہ کا حقدار کون ہوگا ؟

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کمیشن ایجنٹ کا فریقین کو بتلائے بغیر اپنا کمیشن رکھنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 1
  • غیر مسلم ٹھیکدار , جو کرپشن بھی کرتا ہو , اس کے پاس کام کرنا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • میڈیکل اسٹور والوں کو لائسنس کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • قادیانی بچوں کو انگلش پڑھاکر فیس لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • ڈاکٹر کا مریض ریفر کرنے پر میڈیکل اسٹور والے سے کمیشن لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • کسٹمرز لانے پر اجرت لینے کا حکم

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
  • دودھ کے لئے بھینس کرائے پر لینا

    یونیکوڈ   اجرت و کرایہ داری 0
Related Topics متعلقه موضوعات