کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ شرع عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ہمارے گاؤں میں مشینوں کے ذریعے سے جو گندم جو اور غلہ پیس کر آٹا بنایا جاتا ہے تو مشین والا اس میں سے دوسیر تین سیر گندم یا جو یا غلہ لیتے ہیں تو آیا اس طریقے سے لینا شریعت کے رو سے جائز ہے یا نہیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیکر ممنون فرمادیں۔
اگر باہمی رضا مندی یا عرف سے مذکور طریقہ طے شدہ ہو تو مذکور طریقہ پر غلہ پسائی کی اجرت پسائی سے قبل وصول کرنا جائز اور درست ہے۔
کمافی الدرالمختار: (أو استأجر بغلا ليحمل طعامه ببعضه أو ثورا ليطحن بره ببعض دقيقه) فسدت في الكل؛ لأنه استأجره بجزء من عمله، والأصل في ذلك نهيه - صلى الله عليه وسلم - عن قفيز الطحان وقدمناه في بيع الوفاء.والحيلة أن يفرز الأجر أولا أو يسمي قفيزا بلا تعيين ثم يعطيه قفيزا منه فيجوز اھ(6/56)۔
کمپنی کی طرف سےجہاز کے ٹکٹ کی مد میں ملنے والی رقم بچا کر ذاتی استعمال میں لانا
یونیکوڈ اجرت و کرایہ داری 0